انٹرٹینمنٹ

یوگا اور ایکسر سائز کے ذریعہ سے شلپا شیٹی نے کئی زندگیوں کو فٹ رہنے کی ترغیب دی

اداکارہ، انٹرپرینیور، انجیل انسٹر، مدراورکئی سارے تاج اپنے سر پر سجانے والی اداکارہ شلپا شیٹی  کی زندگی کسی ترغیب سے کم نہیں ہے۔ شلپا شیٹی ایک روپ سے دوسرے رول میں بڑی آسانی سے خود کو مولڈ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ آج انڈین سنیما میں شلپا شیٹی ایک آئیکونک نام ہیں۔ مصروف شیڈول کے باوجود لوگوں کے دلوں میں یہ سوال اکثراٹھتا ہے کہ کیسے وہ فٹنس کے لئے وقت نکالتی ہیں۔

ایک دہائی پہلے کی بات کریں تو شلپا پہلی اداکارہ ہیں، جنہوں نے فٹنس مداحوں کے لئے یوگا ڈی وی ڈی ویڈیوکا آغاز کیا تھا، جس نے لوگوں کے درمیان انہیں کافی مقبولیت دلائی تھی۔ جب فٹنس صرف ایک لفظ تھا تب شلپا شیٹی سرگرم طورسے ورک آؤٹ ویڈیو پوسٹ کرتی اوراپنی صحت مند زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتی تھیں۔ اداکارہ نے ہمیشہ سے لوگوں کو ایک صحت مند زندگی جینے کے لئے ترغیب دی ہے۔

ان کے ورک آؤٹس میں صرف کارڈیو ہی نہیں بلکہ کارڈیو، ویٹ ٹریننگ، ڈانس ورک آؤٹس اور یوگا کا مشترک ہوتا ہے۔ ان کی ہفتہ واری پیر کے ورکٹ آؤٹ پوسٹ دن کی شروعات ایک پازیٹیو چریقے سے کرنے کی اچھی کوشش ہے، جس نے کئی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ اداکارہ صحت کو اچھے ڈائٹ کے ساتھ جوڑتی ہے۔ اداکارہ اپنے ڈائٹ کی جھلک سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتی ہیں۔

اداکارہ سے جب ان کی فٹنس کے بارے میں جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کہا کہ “یوگا میرے فٹنس ریجیم کا اہم حصہ ہے کیونکہ یہ مجھے سکون اورتوجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یوگا مجھے ذہنی طورپربھی صحت مند رہنے میں مدد کرتا ہے، جس کا مطلب میرے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ میں ہمیشہ اچھی خوراک پر یقین رکھتی ہوں۔ کیونکہ کھانا جسم کے لئے ایندھن کا کام کرتا ہے۔ فٹنس پریکٹس کے اتنے سالوں کے بعد، میں سمجھ گئی ہوں کہ کھانا پریشانی نہیں ہے بلکہ اس کا معیار اور پورشن اہمیت رکھتا ہے۔”

شلپا شیٹی دنیا بھرمیں فٹنس کے شوقین افراد کے لئے ایک رول ماڈل ہیں۔ اداکارہ کے پاس اس وقت کئی پروجیکٹس ہیں۔ جس میں سکھی، انڈین پولیس فورس اورکے ڈی شامل ہے۔ یہ تمام کردارایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں، جنہیں دیکھ کرآڈینس واقعی بہت محظوظ ہوں گے۔

انل بے داغ کی رپورٹ

 بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

1 hour ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

2 hours ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago