بھارت ایکسپریس۔
شیل انڈیا نے بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار شاہد کپور کو ہندوستان میں اپنے لیوبریکنٹس بزنس کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا ہے۔ شیل اپنے کسٹمر بیس کو بڑھانے کے لئے کوشاں ہے اور پورے ملک میں سبھی عمرکے لوگوں کے درمیان شاہد کپورکی مقبولیت اور ان کے جوش سے کمپنی کو اس سفر میں مدد ملے گی۔
برانڈ نے آج موٹرسائیکل آئل کی شیل ایڈوانس رینج کے لئے اپنی نئی مہم ‘رکنا مشکل ہے’ کا آغاز کیا۔ یہ جوش، استقامت، امید، گول اور شیل ایڈوانسڈ انجن آئل کے ساتھ کبھی نہ ٹھہرنے والے انڈین رائیڈرس اورنیوانڈیا کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس مہم کوایسی رائیڈرکمیونٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جن کے لئے موٹرسائیکل صرف ایک مشین یا موبیلٹی ڈیواس نہیں ہے، بلکہ ان کی ترقی میں شراکت داربھی ہے۔
نئے برانڈ ایمبیسڈراورمہم کے اعلان پر بات کرتے ہوئے شیل لیوبریکنٹس انڈیا کے آٹوموٹیوسیلزاینڈ مارکیٹنگ مینیجر، امیت گُھگرے، نے کہا، “شیل میں ہم مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شاہد کپور کے ساتھ اس معاہدے سے بائیکرز کی ہارڈ ورکنگ اسپرٹ کو سپورٹ دینے اور ان کی ترقی میں مددگار بنانے کے ہمارے ہدف کو مضبوطی ملے گی۔ اس ہدف کے لئے شاہد کپورایک فطری انتخاب ہیں، کیونکہ انہیں بائیک سے پیارہے اوریہی بات انہیں لاکھوں ہندوستانیوں کا چہیتا یوتھ آئیکن بنا دیتی ہے۔ ‘رکنا مشکل ہے‘ کے لئے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پرشاہد کپورکو بورڈ میں شامل کرنے پر ہم بہت پرجوش ہیں۔”
اپنے جوش وجذبے کو شیئر کرتے ہوئے موٹرسائیکل کے دیوانے اور برانڈ ایمبیسڈر شاہد کپور نے کہا، “رکنا مشکل ہے” میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے شیل ایڈوانس ایک ایسا کیٹلسٹ بن کر سامنے آیا ہے، جو رائیڈرس کو مضبوط کرتا ہے اور اپنے ہدف تک پہنچنے میں اہل بناتا ہے۔ شیل لیوبرکینٹس انڈیا کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے برانڈ کو انڈین بائیکرس اور قریب لانے اور ان کے کبھی نہ رکنے والے سفر کا حصہ بننے سے متعلق مجھے فخر کا احساس ہو رہا ہے۔
نوجوانوں میں برانڈ کے دلکش ہونے کو دکھانے کے لئے شیل لیوبریکنٹس انڈیا نے ایم ٹی وی ہسل کنٹسٹنٹ گورو منکوٹی کو بھی جوڑا ہے، جنہیں ان کے اسٹیج نیم وائڈ سے جانا جاتا ہے۔ گورو منکوٹی نے شاہد کپور کے ساتھ بنائے گئے ٹی وی سی کا اپبیٹ ٹریک تیار کیا ہے۔
موٹرسائیکل آئل کی شیل ایڈوانسڈ رینج کوموٹرسائیکل کی وسیع اقسام اوررائیڈنگ اسٹائل (سواری کے انداز) کے لئے تیارکیا گیا ہے۔ اس میں شیل ایڈوانس فیول سیو، شیل ایڈوانس الٹرا، شیل ایڈوانس اے ایکس-7، شیل ایڈوانس اے ایکس-5 اور شیل ایڈوانس اے ایکس-3 شامل ہیں۔ پورٹ فولیو میں منرل اور سنتھیٹک 4-ٹی، 2-ٹی موٹرسائیکل اور اسکوٹرانجن آئل بھی شامل ہیں، جنہیں مختلف طرح کی موٹرسائیکل اور رائیڈنگ اسٹائل کے لئے تجویز(ریکمینڈ) کیا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…