بھارت ایکسپریس۔
Ravi Sinha New RAW Chief: روی سنہا کو ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (RAW) کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے۔ وہ 1988 بیچ کے چھتیس گڑھ کیڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ تقرریوں پر کابینہ کی کمیٹی نے روی سنہا کی تقرری کو منظوری دی ہے۔ روی سنہا 30 جون کو موجودہ آرڈبلیو چیف کی مدت مکمل ہونے کے بعد عہدہ سنبھالیں گے اور ان کی مدت 2 سالوں کی ہوگی۔ یہ جانکاری افسران نے آج پیر کے روز دی۔ فی الحال سامنت گوئل را کے سربراہ ہیں۔
1988 بیچ کے انڈین پولیس سروس کے افسر روی سنہا موجودہ وقت میں کابینی سکریٹریٹ میں اسپیشل سکریٹری کے طور پر تعینات ہیں۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے آرڈبلیو اے کے سکریٹری کے طور پر دو سال کے لئے سنہا کی مدت کار کو منظوری دی ہے۔
پرسنل منسٹری کے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سینئرآئی پی ایس افسرروی سنہا کو پیرکے روز ہندوستان کی انٹیلی جنس ایجنسی را کا نیا سربراہ مقررکیا گیا ہے۔ وزارت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے سنہا کو دوسال کی مدت کے لئے را کے نئے سربراہ کے طور پر تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ روی سنہا نے سامنت کمارگوئل کی جگہ لی ہے، جو30 جون 2023 کواپنی میعاد پوری کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…