بھارت ایکسپریس۔
Javed Miandad On India vs Pakistan Match: ’ہندوستان اگر پاکستان نہیں آنا چاہتا ہے تو وہ بھاڑ میں جائے۔‘ پہلے بھی اس طرح کے بیان دیتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان جاوید میانداد نے ہندوستان پر حملہ بولا تھا۔ اب ایک بار پھر جاوید میانداد ایشیا کپ 2023 کے لئے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کرنے کے لئے بی سی سی آئی پر سخت تنقید کی ہے۔ جاوید میانداد، جو ہندوستان کے پاکستان نہ جانے کے فیصلے کے سخت نقاد رہے ہیں، وہ اے سی سی کے ہائی برڈ ماڈل کو منظوری دینے کے بعد بھی اپنی باتوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔
دراصل، ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کے لئے ’ہائی برڈ ماڈل‘ کو منظوری دی، جس کے مطابق ہندوستان اپنے سبھی میچ سری لنکا میں کھیلے گا۔ حالانکہ اس تجویز نے جاوید میانداد کو خوش نہیں کیا اور وہ ایک بار پھر اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ پاکستان کو ہندوستان کے دورہ کا بائیکاٹ کرنا چاہئے، جب تک کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم ایک سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان کا دورہ نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ایسا ہوتا تھا کہ پہلے وہ آتے تھے اور پھر ہم ہندوستان جاتے تھے۔ اگرمجھے فیصلہ کرنا ہوتا تو میں کبھی بھی کوئی میچ کھیلنے ہندوستان نہیں جاتا، یہاں تک کہ ورلڈ کپ بھی نہیں۔ ہم ہمیشہ ہندوستان میں کھیلنے کے لئے تیار رہتے ہیں، لیکن وہ کبھی بھی اسی طرح سے ردعمل نہیں دیتے ہیں۔
جاوید میانداد نے پاکستان کو دی یہ بڑی نصیحت
جاوید میانداد نے ایک ایسا تبصرہ کیا ہے، جسے سن کر ہندوستانی فینس آگ بگولہ ہوجائیں گے۔ کافی مشکلات کے بعد ایشیا کپ کا راستہ صاف ہوا ہے۔ اس درمیان جاوید میانداد کے نئے متنازعہ بیان نے ایک بار پھر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری بحث کو مزید تلخ کردیا ہے۔ میانداد نے ہندوستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اس سال ہونے والے ورلڈ کپ سمیت دیگر مقابلوں کے لئے تب تک پڑوسی ملک میں نہیں جانا چاہئے، جب تک وہ پاکستان نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023: آسٹریلیا-افغانستان میچوں سے متعلق پی سی بی نے کردی بڑی سفارش، جانئے کیا ہے وجہ
ہندوستان-پاکستان کا ڈرامہ صرف ایشیا کپ تک ہی محدود نہیں ہے۔ ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی شراکت داری س متعلق کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ حالانکہ آئی سی سی نے ابھی تک باضابطہ پروگرام کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن بلاک بسٹر ہندوستان-پاکستان مقابلہ 15 اکتوبرکو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے کی امید ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…