انٹرٹینمنٹ

Shehnaaz Gill Trolled: ہانیہ عامر کے پاکستانی گانے پر رقص، شہناز گل سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا کر رہی ہیں سامنا

پاکستانی گانے اور ڈرامے بھارت میں طویل عرصے سے مقبول رہے ہیں۔ اگرچہ اب پاکستانی شوز پر پابندی عائد ہے، لیکن اس کے باوجود ان کے گانے اور او ایس ٹی آج بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتے ہیں۔ ان دنوں پاکستان میں ہانیہ عامر اور بلال عباس خان کا ڈرامہ میری زندگی ہے تُو خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے، جس کا ٹائٹل سانگ پورے جنوبی ایشیا میں زبردست مقبولیت سمیٹ رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اسی گانے پر ویڈیو بنا کر بھارتی اداکارہ شہناز گل مشکل میں پھنس گئی ہیں اور انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈرامہ میری زندگی ہے تُو کی کہانی اور مرکزی جوڑی کی کیمسٹری کو ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے، مگر اس کا او ایس ٹی سب سے زیادہ دل جیتنے میں کامیاب رہا۔ معروف گلوکار عاصم اظہر نے لیجنڈری صابری برادران کے ساتھ مل کر اس گانے کو گایا ہے، جو اس وقت میوزک چارٹس میں سرفہرست ہے اور پورے ساؤتھ ایشیا میں مقبول ہو چکا ہے۔شہناز گل نے اس گانے پر ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ میری زندگی ہے تُو پر رقص کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’’اس گانے سے حد سے زیادہ اوبسیسڈ ہوں، اور خود سے تو اور بھی زیادہ۔‘‘ قابل ذکر بات یہ  ہے کہ ان کی یہ پوسٹ ان کے لیے مصیبت بن گئی اوریوزر نے انہیں آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔

کمنٹ سیکشن میں کئی یوزر نے تنقیدی ردعمل دیا۔ کسی نے لکھا کہ بھارتی اداکاروں کو بھی اب پاکستانی گانے پسند آنے لگے ہیں، تو کسی نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے کے گانے پر ریل بنانا شرمناک ہے۔ ایک اور یوزرنے سوال اٹھایا کہ پاکستانی گلوکاروں کے گانوں میں آخر ایسی کیا خاص بات ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت میں کئی پاکستانی فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ ان میں ہانیہ عامر، ماہرہ خان، فواد خان اور دیگر معروف شخصیات شامل ہیں۔ اس کے باوجود بھارت میں پاکستانی گانوں کی مقبولیت میں کوئی خاص کمی دیکھنے میں نہیں آئی، اور یہی وجہ ہے کہ یہ تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

6 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

6 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

6 hours ago