انٹرٹینمنٹ

Shehnaaz dances on ‘When And Where’: ’وین اینڈ ویئر‘ پر تھرکیں شہناز گل، ’اِک کُڑی‘ گانے کا ڈانس ویڈیو کیا شیئر

ممبئی: پنجاب کی ’کٹرینہ کیف‘ اور بگ باس 13 کی کنٹسٹنٹ شہناز گل سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں۔ اس دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں وہ ’وین اینڈ ویئر‘ گانے میں زبردست ایکسپریشن کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ شہناز بلیک ٹاپ اور جینز کے ساتھ بولڈ انداز میں مووز بھی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اس کے کیپشن میں لکھا، ’دس تینو کتھے ملنا… کدا ملنا؟‘‘ ’وین اینڈ ویئر‘

گانے میں شہناز کے ساتھ ہیں ہنی سنگھ بھی

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ گانا اداکارہ کی آنے والی فلم ’اک کڑی‘ کا ہے، جس میں ہنی سنگھ نے اپنی آواز دی ہے۔ اس کے بول جند ماہی نے دیے ہیں۔ کوریوگراف رجت دیو نے کیا ہے۔ گانے میں ہنی سنگھ بھی اداکارہ شہناز گل کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر، ہنی سنگھ اور شہناز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کی ایک جھلک پوسٹ کی۔ گانا ان کی ہاٹ کیمسٹری کو ظاہر کرتا ہے، جہاں شہناز کا جمیکا لک ہے اور ہنی کا اپنا سگنیچر سویگ ہے۔ اداکارہ نے گانا پوسٹ کیا اور اس کا کیپشن دیا، ’’اِک کُڑی، یہ ڈانس اب پوری طرح سے آپ کا ہے… جتنی ہو سکے ریلز بنائیں اور مجھے بھیجیں! ہماری فلم ’اک کُڑی‘ 19 ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ حیرت انگیز گانا ’وین اینڈ ویئڑ… ابھی ریلیز ہوا ہے۔‘‘

امرجیت سنگھ سارون کی ہدایت کاری اور تحریر کردہ یہ فلم شہناز گل کی بطور پروڈیوسر ڈیبیو ہے۔ میکرز نے فلم کا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔ یہ پنجابی عورت پر مبنی فلم ہے۔ فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو شادی کے چیلنجز اور سماجی مشکلات سے جوجھ رہی ہوتی ہے۔

فلم میں شہناز کے علاوہ نرمل رشی، ہاربی سنگھا اور ادے بیر سندھو بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ اس سے قبل یہ فلم 13 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن میکرز نے اس کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کر کے 19 ستمبر کر دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

2 hours ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

3 hours ago