انٹرٹینمنٹ

Dunki Box Office Collection: شاہ رخ کی ‘ڈنکی’ نے باکس آفس پر مچایا تہلکہ، ہفتہ کے روز بھی کی زبردست کمائی

Dunki Box Office Collection: شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ فلم کو شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ کنگ خان کی فلم تین دنوں میں 70 کروڑ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔ لیکن جس طرح سے فلم کو لے کر کریز دیکھا جا رہا تھا اس حساب سے شاہ رخ کی فلم بہت کم کمائی کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

ڈنکی کے کلیکشن کی بات کریں تو ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم نے پہلے دن 29.2 کروڑ روپے کی اوپننگ کی۔ دوسرے دن فلم نے صرف 20.5 کروڑ روپے کمائے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کے پہلے سنیچر کے کلیکشن کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے ہیں، جس کے مطابق فلم نے دوسرے دن سے زیادہ کمائی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم نے تیسرے دن یعنی ہفتہ کو تمام زبانوں میں 26 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گھریلو باکس آفس پر کنگ خان کی فلم کا کل کلیکشن 75.32 کروڑ ہو گیا ہے۔

‘سالار’ سے پیچھے رہ گئی’ڈنکی’

آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا ٹکراؤ پربھاس کی فلم سالار سے ہوا تھا۔ جہاں ڈنکی 21 دسمبر کو ریلیز ہوئی، سالار 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنی۔ سالار نے پہلے ہی ایڈوانس بکنگ میں ڈنکی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اب سالار کمائی کے معاملے میں بھی ڈنکی کو مات دے رہی ہے۔ جہاں ڈنکی نے ہفتہ کی ایڈوانس بکنگ میں 10 کروڑ روپے کمائے تھے، وہیں سالار نے تقریباً دوگنا یعنی 19.7 کروڑ روپے اکٹھے کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں- Weather Update: دہلی کی سردی میں پھر ہوگا اضافہ، پنجاب-ہریانہ میں گھنی دھند کا الرٹ، ان ریاستوں میں ہوگی ژالہ باری

کتنے کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی ہے یہ فلم؟

بالی ووڈ کے بہترین ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے ڈنکی کی ہدایت کاری کی ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان اور راج کمار ہیرانی نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا ہے۔ فلم میں شاہ رخ کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی اہم کرداروں میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم کا بجٹ 85 کروڑ روپے ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

1 hour ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago