Shah Rukh Khan: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے لیے سال 2023 بہت لکی رہا ہے۔ سال کے آغاز میں اداکار کی فلم ‘پٹھان’ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ شاہ رخ خان کی جوان فلم بھی سال کے وسط میں میگا بلاک بسٹر رہی اور اب کنگ خان کی فلم ‘ڈنکی’ سال کے آخر میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ ایسے میں فلم کی ریلیز سے چند روز قبل شاہ رخ خان ایک بار پھر ماتا ویشنو دیوی کی درپر ماتھا ٹیکنے پہنچے۔
’ڈنکی‘ کی ریلیز سے قبل ایس آر کے ماتا ویشنو کے دربار پہنچے
شاہ رخ خان کی تیسری فلم ‘ڈنکی’ اس سال ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم کی ریلیز سے چند روز قبل کنگ خان ماں ویشنو دیوی کے مندر میں درشن کرنے کے لیے پہنچ ہیں۔ انہیں منگل کو یعنی آج صبح دیوی ماں کے دربار میں دیکھا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں شاہ رخ خان سیاہ چشمے اور اسی رنگ کی ہوڈ والی جیکٹ سے اپنی شناخت چھپاتے ہوئے نظر آئے۔اس دوران اداکار اپنی سیکیورٹی گارڈز سے گھیر ئے اور اپنی مینجر کے ساتھ موجود تھا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے آج پہلے ماتا ویشنو دیوی مندر کا درشن کیا‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کل ہوگی حلف برداری، پی ایم مودی دونوں پروگراموں میں کریں گے شرکت
‘ڈنکی’ کب ریلیز ہوگی؟
‘ڈنکی’ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم کو راجکمار ہیرانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ حال ہی میں میکرز نے فلم کے پوسٹرز اور ٹیزر جاری کر کے مداحوں کا جوش بڑھایا ہے۔ فلم کی اسٹار کاسٹ کی بات کریں تو شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل سمیت کئی اداکاروں نے ‘ڈنکی’ میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم باکس آفس پر پربھاس کی ‘سالار’ سے ٹکرائے گی۔ اس وقت کنگ خان کے مداح پرامید ہیں کہ ‘ڈنکی’ تھیٹرز میں کمائی کے ریکارڈ بھی توڑ دے گی۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…