انٹرٹینمنٹ

Bollywood Actor Shahrukh Khan: شاہ رخ خان نے راجکمار راؤ کو گھر خریدنےپر کہا، اوقات سے تھوڑا زیادہ…

بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ ان دنوں اپنی نئی فلم سری کانت کی ریلیز کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں، انہوں نے ایک دلچسپ مشورے کے بارے میں بات کی جو انہیں کسی اور نے نہیں بلکہ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے دی تھی۔ یہ ان کے گھر خریدنے اور محنت سے متعلق  خبر ہے  ۔ جو لوگ نہیں جانتےانہیں بتاتےہیں کہ راج کمار راؤ نے ممبئی میں اپنی مسٹر اینڈ مسز ماہی کی اسٹاراداکارہ جھانوی کپور سے 44 کروڑ روپے کا ایک شاندار گھر خریدا ہے، جسے اداکارہ نے دسمبر 2020 میں 39 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
نئے گھر کے بارے میں بات کرتے ہوئے راجکمار راؤ نے کہا

نئے گھر کے بارے میں بات کرتے ہوئے راجکمار راؤ نے کہا، شاہ رخ جی  نے مجھے ایک بات سکھائی، بیٹا، اگر کبھی  بھی گھر خریدیں تو اپنی اوقات سے تھوڑا زیادہ لینا۔ کیونکہ  پھر اوپر والا بھی دیکھتا ہے ۔ مجھے یہ بہت شاندار لگا۔ شہر میں گھر ہونا ایک خواب ہے اور ہم نے، پترلیکھا اور میں نے اسے بہت پیار سے تیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیم پترودا کے بعد منی شنکر ائیر کا متنازعہ بیان، کہا- پاکستان کے پاس ہے ایٹم بم، عزت دے ہندوستان، بڑھ سکتی ہیں کانگریس کی مشکلیں

اس سے پہلے بھی راجکمارکئی مواقع پرایس آر کے سے اپنی محبت کا اظہار کر چکے ہیں

اس سے پہلے بھی راجکمارکئی مواقع پرایس آر کے سے اپنی محبت کا اظہار کر چکے ہیں۔ چند سال قبل ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا تھا کہ کس طرح سپر اسٹار نے  انہیں  اداکار بننے کی امیددلائی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’بڑے ہوتے ہوئے  میں شاہ رخ صاحب سے متاثر ہوگیا  تھا – میں ان کے پوسٹرز کو دیکھتا تھا اور اکثر سوچتا تھا کہ اگر کوئی باہر کا آدمی ان کی حد تک پہنچ سکتا ہے۔ تو شاید مجھ سے کوئی امید پیدا ہوجائے‘‘۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ مسٹر اینڈ مسز ماہی میں جھانوی کپور کے ساتھ اور سری کانت کے ساتھ عالیہ ایف میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ آنے والے پروجیکٹس میں اسٹری 2 اور وکی ودیا کا ترپتی ڈمری کے ساتھ ویڈیو بھی شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago