بھارت ایکسپریس۔
Ask SRK Session: بالی ووڈ کے اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی اپ کمنگ فلم ’جوان‘ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ وہیں اس درمیان شاہ رخ خان اکثرٹوئٹر پر’آسک ایس آرکے سیشن‘ چلاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں کنگ خان کو ’آسک ایس آرکے سیشن‘ چلایا۔ اس دوران ایک فین نے ان سے کچھ ایسا سوال کرڈالا کہ شاہ رخ خان کو اسے زبردست جواب دینا پڑا۔
دراصل ایک فین نے ’آسک ایس آرکے سیشن‘ کے دوران شاہ رخ خان سے لڑکیوں کو ایمپریس کرنے کے ٹپس مانگے۔ فین نے لکھا- ’سرجی لڑکی کیسے پٹائیں، کچھ ٹپس دیجئے نا…‘ اس پر جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا- ’پہلا سبق یہ ’پٹنا پٹانا‘ مت بولو، اچھا نہیں لگتا۔‘ وہیں ایک دوسرے فین نے جوان اداکار سے پوچھا- ’ایکشن کے علاوہ آپ جواب کو کس جانرمیں کیٹیگرائزکریں گے؟‘ جس پرکنگ خان نے رپلائی کیا- ’ایموشنل ڈراما…#جوان‘۔
‘جوان’ میں نظرآئے گا شاہ رخ خان کا رومانٹک سائڈ؟
’جوان‘ کے بارے میں ہی سوال کرتے ہوئے ایک اورفین نے لکھا- ’ایک انسان ہونے کے ناطے میں آپ سے پیار کرتا ہوں… کیا جوان میں آپ کا رومانٹک سائڈ دکھائی دے گا؟‘ کنگ خان نے اس پربڑے مزاحیہ انداز میں جواب دیا۔ انہوں نے لکھا- سبھی طرف… فرنٹ سے… بیک سے… سائڈ سے… آپ مجھے پوری طرح 3 ڈی ایمیکس ورجن میں دیکھیں گے، فکرنہ کریں۔ #جوان۔‘
یہ بھی پڑھیں: ’آئس کریم کا دیا لالچ اور ٹرک ڈرائیور نے کرلیا اغوا‘، اداکارہ نے سنائی دل دہلا دینے والی کہانی
7 ستمبر کو ریلیز ہوگی فلم
واضح رہے کہ کچھ وقت پہلے ’جوان‘ کا پریویو ریلیزہوا تھا، جس نے دھمال مچا دیا تھا اورفینس میں فلم کو لے کرایکسائٹمنٹ بڑھا دی تھی۔ فلم کا گانا ’زندہ بندا‘ بھی ریلیز ہوچکا ہے، جو ناظرین کو کافی پسند آیا ہے۔ شاہ رخ خان اور ساوتھ فلم ڈائریکٹر اٹلی نے پہلی بارایک ساتھ کام کیا ہے۔ فلم میں نین تارا پولیس کا رول نبھاتی ہوئی دکھائی دیں گی تو وہیں وجے سیتوپتی، سانیا ملہوترا، پریامنی بھی اہم کردارمیں نظرآئیں گے۔ فلم جوان اسی سال 7 ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…