مشہور فلم اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم جوان بہت جلد بڑے پردے پر رنگ دکھانے والی ہے ۔البتہ اس سے پہلے اس فلم کا ایک گانا ریلیز کردیا گیا ہے ۔ جوان فلم کے اس گانے کے بول ہیں ‘زندہ بندہ’ ۔ لیکن اس گانے کے آغاز میں ہی شاہ رخ خان اپنی زبردست آواز میں مشہور زمانہ شاعر وسیم بریلوی کا وہ شعر پڑھتے ہیں جس کو اکثر سیاستدانوں نے پارلیمنٹ میں اور انتخابی مہم کے دوران پڑھ کر مجلس لوٹنے کی کوشش کی ہے ۔ وسیم بریلوی کا شعر ہے کہ
اُصولوں پرجہاں آنچ آئے ٹکرانا ضروری ہے
جو زندہ ہو تو پھر زندہ نظر آنا ضروری ہے
پروفیسر وسیم بریلوی کے اس شعر کو شاہ رخ خان نے اپنی فلم میں استعمال کیا ہے ، لیکن اس شعر میں تھوڑی سی انہوں نے ترمیم کردی ہے۔ شاہ رخ خان اپنی فلم میں ترمیم شدہ شعر اس انداز میں پڑھتے ہیں کہ
اُصولوں پرجہاں آنچ آئے ٹکرانا ضروری ہے
بندہ زندہ ہو ،تو زندہ نظرآنا ضروری ہے
شاہ رخ خان نے اپنی فلم میں اس شعر کے دوسرے مصرعے میں ترمیم کی ہے اور اس کو نہ صرف اپنے گانے کے آغاز میں استعمال کیا ہے ،بلکہ زبردست انداز میں اس کو ڈائیلاگ بھی بناکر پیش کیا ہے۔ اب شاہ رخ خان نے اس شعر کو استعمال کرنے کی اجازت دینے کیلئے پروفیسر وسیم بریلوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شاہ رخ خان نے ایکس پر لکھا ہے کہ تہ دل سے آپ کا شکریہ وسیم بریلوی صاحب، جو آپ نے ہمیں اپنے اس مکمل شعر کو استعمال کرنے اور اس کے ساتھ تھوڑی گستاخی کرنے کی اجازت دی ۔ شاہ رخ خان کے پروڈکشن ریڈ چلی نے اس پورے معاملے میں پروفیسر وسیم بریلوی سے رابطہ کیا تھا اور ان سے ان کے اس شعر کو معمولی ترمیم کے ساتھ استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی ۔ پروفیسر وسیم بریلوی کی اجازت کے بعد اس شعر کو فلم جوان میں استعمال کیا گیا۔ شاہ رخ خان نے جس انداز میں اس شعر کو ڈائیلاگ کے پیرائے میں اتارا ہے اس نے شعر کے اندر موجود جوش کو مزید بڑھا دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دپیکا اور رنویر نے اپنی پیاری کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔ بیٹی کا…
موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…