انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کی اس دن شروع ہوگی شوٹنگ، سہانا خان بھی آئیں گی نظر

بالی ووڈ کے کنگ خان نے جب سے ایکشن میں ہاتھ آزمایا ہے، تب سے آڈینس میں بھی ایک ہوڑسی لگ گئی ہے، ان کو اسی انداز میں دیکھنے کی ’جوان‘ اور’پٹھان‘ کے بعد اب شاہ رخ خان کی ’کنگ‘ کے لئے لوگ کافی ایکسائیٹیڈ ہیں۔ شاہ رخ خان کے اس پروجیکٹ سے متعلق بہت زیادہ ہائپ ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان بھی نظر آنے والی ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری واراورپٹھان کے فلمساز سدھارتھ آنند کررہے ہیں۔

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کنگ سے متعلق تقریباً ہر دن نئے نئے اپڈیٹس آرہے ہیں۔ فلم کا بزکافی ہائی ہے اور شاہ رخ خان کے فینس انہیں واپس ایکشن کرتے ہوئے دیکھنے کے لئے بے قرار ہیں۔ اب خبرآرہی ہے کہ فلم کی شوٹنگ، جو کافی دنوں سے ملتوی ہو رہی تھی، وہ فائنلی شروع ہونے جا رہی ہے۔

کب شروع ہوگی فلم کی شوٹنگ؟

باکس آفس ورلڈ وائڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کی فلم کنگ کی شوٹنگ ممبئی میں 18 مئی سے شروع ہوسکتی ہے۔ اسٹوڈیو میں شوٹنگ کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ممبئی کا شیڈول ختم کرکے ٹیم یو اے ای اور یوروپ میں باقی کی شوٹنگ کے لئے نکلے گی۔ شاہ رخ خان کی حال ہی کی فلموں کی طرح اس فلم میں ان کا لُک اور رول اور بھی زیادہ انٹینس ہونے والا ہے۔ ایسے میں فینس کنگ خان کا یہ انداز دیکھنے کے لئے بے قرار ہیں۔

سال 2026 میں ریلیز ہوگی شاہ رخ خان کی فلم کنگ

خبروں کے مطابق، تو فلم کی شوٹنگ کے لئے لوکیشن کو فائنل کرلیا گیا ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کے رول سے متعلق کافی ایکسائٹمنٹ ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان نے پہلے اس طرح کا کردار نبھایا ہے۔ اس فلم کو بالی ووڈ کے ایک نئے فیز کی طرح پروجیکٹ کیا جا رہا ہے۔ میکرس اس فلم کو اگلے سال یعنی 2026 کے اکتوبر یا دسمبر میں ریلیز کرنے کا پلان بنا رہے ہیں، ایسے میں یہ طے ہے کہ فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی، جس سے یہ پوسٹ پروڈکشن کے لئے بھی ٹائم سے جائے، کیونکہ فلم میں وی ایف ایکس اور ایڈیٹنگ کا بھی کافی کام ہوگا۔

حال ہی میں کہا جا رہا تھا کہ کنگ میں سہانا خان کی ماں کے کردار کے لئے دیپیکا پادوکون یا پھر پنجابی اداکارہ نیرو باجوا کو کاسٹ کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ فلم میں ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے اس بات کو ازسرنو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر گزارش کی ہے کہ اس طرح کی افواہوں کو ہوا نہ دی جائے۔ فلم میں شاہ رخ کان اور سہانا خان کے علاوہ ابھیشیک بچن اور’منجیا‘ اسٹار ابھے ورما بھی نظرآنے والے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

11 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago