انٹرٹینمنٹ

Shah Rukh Khan’s Film Jawan will release on 7th September: شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ سے متعلق آیا بڑا اپڈیٹ، ایڈوانس بکنگ سے متعلق یہ بات جان کر رہ جائیں گے حیران

Jawan Advance Booking: شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ ریلیزہونے کے لئے تیارہے۔ یہ فلم 7 ستمبرکوسنیما گھروں میں ریلیزہونے جا رہی ہے۔ فلم سے متعلق لوگوں میں خوب ایکسائٹمنٹ ہیں اورریلیزکا ان سے انتظارنہیں ہورہا ہے۔ یکم ستمبرسے جوان کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوچکی ہے اورابھی تک کروڑوں کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ پہلے دن ہی لوگ ‘جوان’ دیکھنا چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ابھی سے ٹکٹ بُک کروا رہے ہیں۔ ‘جوان’ کی ایڈوانس بکنگ کی تفصیل سامنے آگئی ہے، جس کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ فلم اوپننگ ڈے پر دھمال ہونے والا ہے۔

‘جوان’ کا ٹریلرجب سے ریلیزہوا ہے تب سے فینس کوانتظارنہیں ہو رہا ہے۔ بیرون ممالک میں پہلے ہی ‘جوان’ کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی تھی۔ فلم بیرون ملک میں بھی کئی ریکارڈ  توڑنے والی ہے۔ ابھی آپ کو ہندوستان کی ایڈوانس بکنگ کے بارے میں بتاتے ہیں۔

پہلے دن کرے گی اتنا کلیکشن

سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق، ‘جوان’ کے پہلے دن ہندوستان میں 6,75735  ٹکٹ بک چکے ہیں۔ وہیں تمل کی بات کریں تو 28,945، تیلگو میں 24010  اور ہندی آئی میکس میں 13268  ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، جن کا ٹوٹل کیا جائے تو 7.41 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ اس کے کلیکشن کو مجموعی کیا جائے تو وہ 21.14 کروڑ ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اوپننگ ڈے پرجوان کی کمائی 21.14 کروڑ روپئے تو یقینی ہے۔

گدر-2 کا توڑا ریکارڈ

شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ نے ریلیز سے پہلے ہی گدر-2 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گدر-2 نے پہلے دن ایڈوانس بکنگ سے 18.5 کروڑ روپئے کا کلیکشن کیا تھا۔ وہیں جوان اب 21.14 کروڑ تو یقینی طورپرکمائی کرے گی۔ یہ کلیکشن مزید بڑھ سکتا ہے۔ ‘جوان’ کی بات کریں تو شاہ رخ خان اس باراپنے اندازمیں فلم کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ وہ انٹرویو دینے کی بجائے سوشل میڈیا کے ذریعہ فینس سے بات چیت کررہے ہیں۔ ان کے سوالوں کے دلچسپ اندازمیں جواب دے رہے ہیں۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Milkipur By Election: بندوق کی نوک پر الیکشن جیتنے کی کوشش کی جائے تو کارکنان جو بھی چاہیں فیصلہ لے سکتے ہیں،اکھلیش یادو

اتوار (12 جنوری) کو اکھلیش یادو لکھنؤ میں وویکانند کی یوم پیدائش پر صحافیوں سے…

40 minutes ago

IPL 2025 Date Announced: آئی پی ایل 2025سیزن کی تاریخ کا اعلان،23 مارچ کو ہوگا آغاز،راجیو شکلا نے دی جانکاری

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے سیزن کے حوالے سے بڑا انکشاف ہوا…

55 minutes ago

BPSC Protest: کفن لپیٹ کر احتجاج کرنے نکلے پپو یادو، تیجسوی، چراغ اور پرشانت کشور کو بنایا تنقیدوں کا نشانہ

پپو یادو نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان  انہیں…

1 hour ago

Angola records 170 cholera cases: جنوبی افریقی ملک انگولا  میں پھیل رہی ہےہیضے کی وبا، 170 افراد متاثر،  15 لوگوں کی گئی جان

پبلک واٹر کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل اڈاؤ سلوا نے کہا کہ 17 کمیونٹی واٹر ٹینکوں…

3 hours ago