قومی

Udhayanidhi Stalin Controversy: سناتن دھرم پر ادھیاندھی اسٹالن کے متنازعہ بیان پر تیجسوی یادو نے کہی یہ بات …’

سناتن دھرم پر ادے ندھی اسٹالن کا بیان ان دنوں کافی سرخیوں میں ہے۔ اس بیان کے بعد الزامات اور جوابی الزامات کا دور شروع ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے پر اٹھائے گئے سوال پربہار کے نائب وزیراعلی  تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم نے ان کا بیان نہیں دیکھا ہے۔ ساتھ ہی بھارت کے معاملے پر تیجسوی یادو نے کہا کہ نریندر مودی نے کہا تھا کہ ووٹ فور انڈیا۔ ۔ انھیں کیس بات کا ڈر ہے؟ انڈیا  کے نام سے کیوں  خوفزدہ ہیں؟ ایسا لگتا ہے کہ نریندر مودی  انڈیا  کے اتحاد سے خوفزدہ ہیں۔ اب تک ہندوستان کے صدر، ہندوستان کے وزیر اعظم، پاسپورٹ کو دیکھیں تو ہندوستان کا ذکر ہے۔

یہ لوگ پوری طرح سے گھبراہٹ میں فیصلے لے رہے ہیں، تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہا کہ پاسپورٹ، آدھار کارڈ پر ہر جگہ  انڈیا درج ہے، آئین کی کتاب پر بھی انڈیا لکھا ہے۔ ہندی زبان میں بھارت ہے۔ اگر وزیراعظم کوانڈیا کے نام پر اعتراض ہے تو بھارت کے نام پر بھی اعتراض ہونا چاہئے۔ یہ لوگ خوفزدہ ہیں۔ کچھ دن پہلے تک وہ کہتے تھے ووٹ فار انڈیا، ووٹ فار انڈیا۔ انڈیا اور بھارت میں کیا فرق ہے؟  انڈیا ہی بھارت ہے اور بھارت ہی انڈیا ہے۔ صرف ایک انگریزی میں ہے اور ایک ہندی میں ہے۔ اس میں کچھ مختلف نہیں ہے۔ یہ لوگ مکمل طور پر گھبراہٹ میں فیصلے کر رہے ہیں۔

’انڈیا‘ کا نام ہر جگہ سے ہٹانا ہوگا‘

 نائب وزیر اعلی نے کہا کہ مودی حکومت  نے جو جہاز خریدا ہے اس پر بھی انڈیا لکھا ہوا ہے۔ ہر جگہ سے انڈیا لفظ ہٹانا پڑے گا۔ پہلے بھی میکنگ انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، شائننگ انڈیا، اسکل انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا جیسی اسکیمیں تھیں، پھر ان سب کا کیا ہوگا؟ وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بہار کے دورے پر تیجسوی یادو نے کہا کہ اگر وزیر داخلہ بہار آئے تو ہمیں کچھ نہیں ہوگا۔ بی جے پی مزید بگڑ جائے گی۔

  بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Rani Lakshmibai Birth Anniversary: رانی لکشمی بائی کی یوم پیدائش پر وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نے انہیں ہندوستان کی بہادر بیٹی قرار دیا، امت شاہ نے کہا کہ…

36 minutes ago

Naturopathy Day: نیچروپیتھی ڈے کے موقع پر ملک بھر میں نشہ مکت بھارت مہم کا آغاز، 5 ہزار آروگیہ کیمپ لگانے کا اعلان

نیچروپیتھی ڈے کے موقع پر INO-سوریا فاؤنڈیشن نے نشہ مکت بھارت قومی مہم کا آغاز…

1 hour ago

Adani Energy Solutions Bihar Project: اڈانی انرجی سولیوشنز نے بہار میں ٹرانسمیشن پروجیکٹ حاصل کیا، 2400 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کا ہوگا انتظام

پیرپینتی میں اڈانی پاور کے زیر تعمیر الٹرا سپر کریٹیکل تھرمل پاور پلانٹ سے بجلی…

1 hour ago

Impact of ‘Akwan’ in West Bengal: مغربی بنگال میں سمندری طوفان ’اکوان‘ کا اثر، کولکاتا سمیت کئی اضلاع میں بارش

تازہ معلومات کے مطابق، ’اکوان‘ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی جانب…

1 hour ago