بھارت ایکسپریس۔
Sapna Choudhary New Dance Video: ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری اب کسی پہچان کی محتان نہیں رہی ہیں۔ ڈانسر نے ہریانہ سے لے کرپنجاب تک اپنے ٹیلنٹ کا جادو بکھیرا ہے۔ سپنا ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔
سپنا چودھری اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اکثر ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اب انہوں نے اپنا نیا ڈانس ویڈیو شیئر کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر سرخیاں بٹور رہا ہے۔ اس ویڈیو میں سپنا چودھری بلیک سوٹ میں ٹھمکے لگاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
دراصل، سپنا چودھری نے گانے ‘ایک دو تین گھونگھٹ’ پر ڈانس کیا ہے۔ یہ گانا مادھوری دکشت کے مشہور گانے ‘ایک دو تین’ کا ری میک کہا جاسکتا ہے، جسے ہریانہ کی سنگرروچیکا جانگیڑ نے گایا ہے۔ اس گانے پر ٹھمکے لگاکر سپنا چودھری کہیں نہ کہیں ہریانہ کی ‘مادھوری’ بن گئی ہیں۔
چھت پر دوپٹہ لہراتی ہوئیں نظرآئیں ڈانسر
سپنا چودھری نے اپنے انسٹا گرام پر جو ویڈیو شیئر کیا ہے، اس میں وہ اپنے گھر کی چھت پر نظرآرہی ہیں۔ بلیک کلر کا پرنٹیڈ سوٹ پہنے سپنا چودھری ‘ایک دو تین گھونگھٹ’ گانے پر اپنا دوپٹہ لہراتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں، جس میں وہ بے حد خوبصورت بھی لگ رہی ہیں۔
کچھ ہی دیر میں وائرل ہوا ویڈیو!
سپنا چودھری کا یہ ڈانس دیکھ کرفینس ان کی کافی تعریف کر رہے ہیں۔ انسٹا گرام پر کچھ ہی دیرمیں یہ ویڈیو وائرل ہوگیا ہے اوراب تک اسے ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ وہیں 30 ہزار سے زیادہ لوگوں نے ان کی اس ویڈیو کو لائک بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ سپنا چودھری کا یہ میوزک ویڈیو دو دن پہلے ٹی سیریز ہریانوی نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا ہے، جسے اب تک جسے اب تک 16 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…