Sanchita Ugale Suicide Case: ’’کم کم بھاگیہ‘‘ فیم ٹی وی اداکارہ سنچیتا اگالے نے 14 جون کی شام پھانسی لگاکراپنی جان دے دی۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے اور خود کشی کرنے کی وجہ کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔ معاملے کی جانچ کررہے آچولے پولیس اسٹیشن کے سینئرپولیس انسپکٹرسجیت پوارکا کہنا ہے کہ سنچیتا اگالے ذہنی طورپرپریشان تھیں اورڈپریشن میں تھیں۔ وہ سائیکیٹرسٹ سے مل رہی تھیں اوراپنا علاج کرا رہی تھیں۔
سنچیتا اگالے کوکام نہیں مل رہا تھا۔ وہ اس بات سے متعلق بہت پریشان رہتی تھیں کہ مستقبل میں انہیں کام ملے گا یا نہیں۔ سجیت پوارکا یہ بھی کہنا ہے کہ والدین (ماں اوروالد) اور رشتہ داروں سے پوچھ گچھ ہوچکی ہے اورآگے ان لوگوں سے بھی پوچھ تاچھ ہوگی، جن لوگوں کے ساتھ سنچیتا کام کرتی تھیں۔ 14 جون کو سنچیتا کی لاش نالا سپارہ مشرق کے اچولے گاوں واقع سائی سنتوشی بلڈنگ میں ان کے گھرپربرآمد ہوئی تھی۔ پولیس موت کی وجہ پتہ لگانے کے لئے سبھی پہلووں کی جانچ کررہی ہے۔
سشانت سنگھ راجپوت پر پولیس نے کیا کہا؟
سنچیتا نے 14 جون 2026 کوخود کشی کی۔ ایسے میں لوگوں نے اس معاملے کو سشانت سنگھ راجپوت سے بھی جوڑنا شروع کردیا کیونکہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت بھی سال 2020 میں 14 جون ہی ہوئی تھی۔ حالانکہ جانچ کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ جولنک جوڑا جا رہا ہے، وہ غلط ہے۔ جانچ میں ابھی تک کوئی دوسرا لنک سامنے نہیں آیا ہے۔
سنچیتا اگالے کی خالہ کا بیان
سنچیتا کی خالہ (موسی) نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سنچیتا تھوڑا سا پریشان تھیں، لیکن کبھی اس نے کچھ بتایا ہی نہیں۔ میں خود یقین نہیں کرپا رہی ہوں کہ وہ ہمارے درمیان نہیں ہے۔ سنچیتا کے ساتھ میری کچھ دن پہلے فون پربات چیت ہوئی تھی۔ تو وہیں سنچیتا کے باقی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اس دن ہم لوگ گھر پر6 بجے تک ہنس کھیل رہے تھے۔ گھر میں جب کوئی نہیں تھا تو اس نے خود کشی کرلی۔ ہم خود حیران ہیں کہ اس کا کیریئر آگے بڑھ رہا تھا، پیسے کی بھی پریشانی نہیں تھی۔ ذہنی طورپر پریشان تھی۔ پولیس جانچ کررہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ انصاف ملے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…
جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…
آئی پی ایس افسر ونئے کمار چوبے کو نمایاں خدمات کے لیے صدر جمہوریہ کے…
10 اکتوبر کو دہلی کے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے مجوزہ مارچ سے…
مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…
راہل گاندھی نے کہا کہ اب مرکزی حکومت کو برطرف کرنا ہوگا، کیونکہ انہیں انتخابی…