ثنا خان کی والدہ سعیدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔
فلم انڈسٹری سے بے حد مایوس کن خبر آرہی ہے۔ بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ثنا خان کی ماں کا انتقال ہوگیا ہے۔ ثنا خان نے خود ایک پوسٹ کے ذریعہ اس کی جانکاری دی ہے۔ خبر سنتے ہی اداکارہ کے قریبی لوگ اور فینس بھی مایوس ہوگئے ہیں۔ سبھی ثنا خان کی ماں کے لئے دعائیں کر رہے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ اس درمیان آئیے جانتے ہیں کہ ثنا خان نے اپنے پوسٹ میں کیا لکھا ہے؟
ثنا خان نے دی والدہ کے انتقال کی جانکاری
ثنا خان نے اپنے انسٹا گرام پرایک اسٹوری شیئرکی ہے۔ اس پوسٹ میں ثنا خان نے جانکاری دی ہے کہ ان کی ماں نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ ماں کے انتقال کی جانکاری دیتے ہوئے ثنا خان نے لکھا ’’انا للہ وانا الیہ راجعون… میری پیاری ماں محترمہ سعیدہ صحت سے متعلق پریشانی سے جدوجہد کرنے کے بعد اللہ کے پاس واپس لوٹ آئی ہیں۔‘‘
کب ادا کی جائے گی نماز جنازہ؟
ثنا خان نے مزید لکھا کہ نماز جنازہ عشاء کی نمازکے بعد اوشیوارہ قبرستان میں رات 9:45 بجے ادا کی جائے گی۔ میری ماں کے لئے آپ کی دعائیں مدد گار ہوں گی۔ ثنا خان کا یہ پوسٹ اب انٹرنیٹ پر بھی آگیا ہے اور یوزرس اس پوسٹ پرافسوس کا اظہار کررہے ہیں اور خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ ایک یوزر (صارف) نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ مغفرت فرمائے۔ اس طرح سے کئی صارفین ان کی والدہ کے لئے دعائیں کررہے ہیں۔
حج سے واپس آئی ہیں ثنا خان
واضح رہے کہ ثنا خان اپنی ماں کے بے حد قریب تھیں۔ ماں کے جنازے کے بعد ثنا خان کے سرپرغموں کا پہاڑ سا ٹوٹ پڑا ہے۔ ماں کے انتقال سے ثنا خان پوری طرح سے ٹوٹ گئی ہیں۔ وہیں، اگر ثنا خان کی بات کریں تو اداکارہ کچھ ہی وقت پہلے سعودی عرب سے لوٹی ہیں۔ ثنا خان اوران کے شوہرحج کے لئے گئے ہوئے تھے۔ اس دوران ثنا خان بے حد خوش تھیں اور انہوں نے وہاں سے آنے کے بعد کئی تصاویر بھی شیئرکی تھیں۔ حالانکہ اب ثنا خان مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…
چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ باگچی کی بنچ نے سپریم کورٹ کے…
امریکہ کا روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر بھاری محصولات عائد کرنے…
جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…
نئی دہلی: دہلی کے مغربی علاقے موہن گارڈن میں بدھ کی شام اسکول کے باہر…
چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو…