انٹرٹینمنٹ

Battle of Galwan: سلمان خان کی فلم ‘بیٹل آف گلوان’ کے 19سیکنڈ کے گانے‘ماتربھومی’ کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر مچائی دھوم، جانئے مکمل گانا کب ہوگا ریلیز

سلمان خان کی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ ایک بار پھر خبروں کی سرخیوں کی زینت بنی ہوئی  ہے۔ ‘بیٹل آف گلوان’ کے پہلے گانے کا عنوان “ماتربھومی” ہے۔ فلم کے میکرز نے جمعہ 23 جنوری کو گانے کی پہلی جھلک شیئر کی اور بتایا کہ مکمل گانا کب ریلیز کیا جائے گا۔ 19 سیکنڈ کے گانے کے ٹیزر میں وادی گالوان اور ہندوستانی پرچم کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ اس گانے کی واحد دھن، “ماتربھومی” شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے کافی ہے۔ سوشل میڈیا پر ریلیز ہونے والے اس ٹیزرمیں حب الوطنی کا گہرا رنگ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس نے مداحوں میں زبردست جوش بھر دیا ہے۔

سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اس گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ماتر بھومی’  کل ریلیز ہو رہا ہے۔ اس اعلان کے مطابق فلم کا مکمل گانا 24 جنوری کو، یعنی یومِ جمہوریہ سے ایک دن قبل، ریلیز کیا جائے گا۔ ٹیزر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کے تبصرے آنے لگے، جہاں زیادہ تر یوزر نے گانے کے لیے اپنے بے صبری بھرے انتظار کا اظہار کیا۔ٹیزرمیں فلم کی جذباتی اور قومی جذبے سے بھرپور جھلک دکھائی گئی ہے، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ‘ ماتر بھومی’  نہ صرف ایک گانا ہوگا، بلکہ فلم کی روح کو بھی اجاگر کرے گا۔ سلمان خان کے مداح اس گانے کو فلم کی ایک بڑی جھلک کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جو ریلیز سے پہلے ہی توقعات کو مزید بڑھا رہا ہے۔

بیٹل آف گلوان کی ریلیز کو لے کر اہم اپ ڈیٹ

فلم کی ریلیز کو لے کر بھی اہم اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز ستمبر میں لداخ میں ہوا تھا، جہاں فلم کے کئی بڑے اور چیلنجنگ ایکشن مناظر پہلے ہی شوٹ کیے جا چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دسمبر تک فلم کی شوٹنگ مکمل ہو جائے گی، جس کے بعد ہدایت کار اپوروہ لکھیا پوسٹ پروڈکشن پر پوری توجہ دیں گے۔اندرونی ذرائع کے مطابق فلم کو جون 2026 میں ریلیز کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے، حالانکہ ٹیم جولائی اور اگست کے مہینوں میں بھی موزوں تاریخوں کی تلاش کر رہی ہے۔ جنوری میں فلم کی ریلیز اب ممکن نہیں سمجھی جا رہی۔

ہدایت کار اپوروہ لکھیا کی اس فلم کی کہانی 2020 میں بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان گلوان وادی میں ہونے والی جھڑپ پر مبنی ہے، جو بغیر ہتھیاروں کے لڑی گئی ایک انتہائی خطرناک اور جذباتی لڑائی تھی۔ لاٹھیوں اور پتھروں سے ہونے والی اس آمنے سامنے کی جھڑپ نے اسے بھارتی تاریخ کے سب سے یادگار اور دل دہلا دینے والے واقعات میں شامل کر دیا۔ مضبوط موضوع اور طاقتور اداکاری کے ساتھ ‘بیٹل آف گلوان’  بھارتی مسلح افواج کو پیش کی جانے والی ایک شاندار سنیما ئی خراج عقیدت بننے کے لیے تیار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Constable Drinking on Mosque Roof: مسجد کی چھت پر شراب نوشی! وائرل ویڈیو نے مچایا ہنگامہ، کرناٹک پولیس کا کانسٹیبل معطل

معطل کیے گئے کانسٹیبل کی شناخت ہنومنتھا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ کمالاپورہ…

15 minutes ago

Mamata Banerjee: ہندوستان میں جمہوریت کا قتل کیا گیا،ممتا بنرجی کو حراست میں لیا گیا، دہلی پولیس، آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی اور شاہ…

33 minutes ago

Haryana Viral Video:ہریانہ کے گاؤں میں نوٹس دینے پہنچی پولیس کو بنایا یرغمال، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں کئی افراد کرسیوں پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہاں پولیس کے…

1 hour ago

Abhijit Dipke’s Grandmother Passes Away: ابھجیت دپکے کی دادی کا انتقال، عمر رسیدہ ہونے کے باعث طویل عرصے سے تھیں علیل

ہفتہ کی صبح سی جے پی کے احتجاج سے قبل دہلی پولیس نے بڑی کارروائی…

1 hour ago