انٹرٹینمنٹ

Salman Khan Subhash Ghai Controversy: سلمان خان نے جب بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر کو مار دیا تھپڑ، بعد میں مانگنی پڑی معافی

Salman Khan Subhash Ghai Controversy: فلمی دنیا میں 90-80 کی دہائی میں ڈائریکٹر ہی بھگوان ہوا کرتے تھے۔ سبھی اداکارہ ان کے ہر حکم کو سرجھکار کر تسلیم کرتے تھے۔ تاہم اس دور میں بھی سلمان خان نے ایک ڈائریکٹر کو تھپڑ جڑ دیا تا۔ یہ کوئی راہ چلتا چھوٹا موٹا ڈائریکٹر نہیں تھا بلکہ انہوں نے کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں اور آج ان کا انڈسٹری میں بڑا نام ہے۔ یہ فلم ڈائریکٹر کوئی اور نہیں بلکہ سبھاش گھئی ہیں۔ اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ یہ بس کہانی ہے تو ایسا نہیں ہے بلکہ یہ بالکل سچ ہے۔

آؤٹ سائیڈر ہوکر بنائی پہچان

فلم ’تال‘، ’سودا گر‘ اور ’رام لکھن‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کرچکے سبھاش گھئی کی ہدایت کاری نے سبھی کو دیوانہ بنا دیا تھا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک آؤٹ سائیڈر ہونے کی وجہ سے انہیں کئی پاپڑ بیلنے پڑے۔ اپنی سخت محنت اور لگن کی بدولت وہ انڈسٹری پر آخر میں چھاپ چھوڑنے میں کامیاب ہوہی گئے۔ واضح رہے کہ سبھاش گھئی کی پیدائش 24 جنوری، 1945 کو ناگپور میں ہوئی تھی۔ ان کے والد دہی میں ایک ڈینٹسٹ تھے۔ پڑھائی کرنے کے بعد ڈائریکٹر ممبئی تو آگئے، لیکن کام کی شروعات کیسے کرنی ہے؟ وہ انہیں نہیں معلوم تھا۔ انڈسٹری میں کسی کو نہ جاننے کے باوجود انہوں نے ہارنہیں مانی۔ وہ خود کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے کے موٹیویشنل کہانیاں پڑھنے لگے۔

راجیش کھنہ سے کیا مقابلہ

سبھاش گھئی کے بارے میں یہ بات بے حد کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ انہوں نے یونائیٹیڈ پروڈیوسرس فلم فیئر کی طرف سے آرگنائزکرائی گئی ایک مقابلے میں حصہ لیا تھا، جس میں ان کا کامپٹیشن اداکار راجیش کھنہ کے ساتھ تھا۔ اس مقابلے میں انہیں، راجیش کھنہ اور دھیرج کمار کو 5000  لوگوں میں سے ونربنایا گیا تھا۔ اس کے بعد راجیش کھنہ کو تو فلم میں بہت جلدی رول مل گیا، لیکن سبھاش گئی کو ایک سال کا انتظار کرنا پڑا۔

سلمان خان نے مارا تھپڑا

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک پارٹی میں سلمان خان نے سبھاش گھئی کو تھپڑ ماردیا تھا۔ حالانکہ انہیں دھکہ دینے کے بعد سلمان خان کو فوراً اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اگلے ہی دن اداکار نے سبھاش گھئی سے معافی مانگ لی۔ اس پر بات کرتے ہوئے سلمان خان کے والد سلیم خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا، ’’لڑائی کے بعد، جب میں صبح چائے پی رہا تھا۔ تب سلمان خان مجھ سے اس حادثہ کے بارے میں بات کرنے آیا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ کیا اسے اپنی غلطی کا احساس ہے؟ جس پر اس نے کہا کہ ہاں پاپا۔ تب میں نے سلمان خان کو فوراً سبھاش گھئی کو فون ملاکرمعافی مانگنے کا مشورہ دیا اوراس نے ٹھیک ویسا ہی کیا۔‘‘

 بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

3 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

4 hours ago