انٹرٹینمنٹ

Salman Khan Tiger-3 Will Break 11 Year: سلمان خان کی ٹائیگر-3 کے ساتھ ٹوٹے گا 11 سال کا ریکارڈ، دیوالی پر فلم ریلیز کرنے سے کیوں گھبراتے ہیں میکرس؟

نئی دہلی: دیوالی بھی قریب ہے اوراس کے ساتھ ساتھ سلمان بھائی بھی ٹائیگر-3 کے ساتھ پردے پرآنے کو تیار ہیں۔ اس فلم سے متعلق ناظرین کے درمیان زبردست جوش وخروش ہے اور اسی جوش وخروش کو کیش کروناے کے لئے فلم میکرس نے ریلیز کے لئے ایک خاص اسٹریٹجی بنائی۔ اسٹریٹجی یہ کہ فلم کی ریلیز ڈیٹ دیوالی سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد نہیں کی گئی۔ بالکل لکشمی پوجا کے دن ہی اس فلم کو ریلیز کیا جائے گا اور میکرس کو اس سے کافی امیدیں بھی ہیں۔ حال ہی میں وائی آرایف ڈسٹریبیوشن کے نائب صدر روہن ملہوترا میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم کو دیوالی پر ریلیز کرنے کی اپنی اسٹریٹجی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظرآئے۔

روہن ملہوترا نے کہا کہ ہمیں سلمان خان کے اسٹارڈم پر پورا بھروسہ ہے۔ لکشمی پوجا ایسا دن ہے، جب بیشتر لوگ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ گزشتہ 11 سالوں میں کسی فلم میکر نے اس دن فلم ریلیز کرنے کا رسک نہیں لیا… لیکن ہمارے ملک میں ایسے لوگوں کی بھی اچھی خاصی تعداد ہے، جو اس موقع پر سلمان خان کی فلم دیکھ کر سیلبریٹ کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کو باکس آفس کے لحاظ سے سال کے سب سے کمزور دن پر بھی زبردست ایڈوانس بکنگ ملی ہے۔ اس بات چیت کے دوران روہن ملہوترا سے 24 گھنٹے فلم کے شو چلائے جانے سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔ اس پرانہوں نے کہا کہ یہ پوری طرح تھیئیٹر مالکان کی مرضٰ ہے کہ وہ ایک دن میں کتنے شو چلائیں۔ ہم نے فلم بنا دی ہے اوراگرناظرین دیکھنے کے لئے کسی بھی وقت تھیئیٹر آنے کو تیار ہیں تو پوری طرح تھیئیٹرمالکان کی مرضی پر ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago