انٹرٹینمنٹ

Salman Khan Security:جان سے مارنے کی دھمکی کے بیچ دو نامعلوم شخص سلمان خان کے فارم ہاوس میں داخل،فرضی آدھار کارڈ برآمد

جب سے بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، ان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ کسی بھی قسم کی غلطی سے بچنے کے لیے اداکار ہر وقت سخت سیکیورٹی میں رہتے ہیں۔ اسی دوران ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ پنویل میں دو لوگوں نے سلمان خان کے فارم ہاؤس میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی ہے۔

اس سے پہلے کہ حالات مزید بگڑتے، دونوں کو سیکورٹی اہلکاروں نے روکا،اور پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی سرگرمیوں کو مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔ لیکن ان دونوں نے خود کو سلمان خان کا مداح قرار دیا ہے۔ پولیس نے گرفتار افراد سے فرضی آدھار کارڈ برآمد کیے ہیں۔اس کے بعد شک مزید بڑھتا چلا جارہا ہے ۔ ممبئی پولیس اس پورے معاملے کو کافی باریکی سے دیکھ رہی ہے تاکہ یہ اندازہ لگایا جاسکے کہ یہ دونوں سلمان خان کے فین ہیں یا پھر کسی سازش کا حصہ ہیں ۔

سلمان خان کے فارم ہاؤس میں دو نامعلوم افراد کے داخل ہونے کا معاملہ اس لیے بھی سنگین ہے کیونکہ اداکار کو پچھلے کئی سالوں سے گینگسٹرز کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ گینگسٹرز گولڈی برار اور لارنس بشنوئی نے دبنگ خان کو کھلی دھمکی دی ہے۔ وہ دو بار سلمان خان پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کر چکے ہیں۔ویسے سلمان خان کو دھمکیاں ملنے کا سلسلہ 1998 سے جاری ہے۔ اسی سال کالے ہرن کے شکار کیس میں دبنگ خان کا نام آیا تھا۔ تب سے بشنوئی برادری میں سلمان خان کی مخالفت جاری ہے۔ یہ معاشرہ ان کی فلموں کا بائیکاٹ کرتا ہے۔

 گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اس نے پولیس تفتیش کے دوران سلمان خان کے قتل کی سازش کا انکشاف کیا تھا۔ لارنس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے اداکار کو قتل کرنے کا ٹھیکہ راجستھان کے گینگسٹر سمپت نہرا کو دیا تھا۔سمپت نے اداکار کے گھر کی ریکی بھی کی تھی۔ سمپت کے پاس حملہ کرنے کے لیے پستول تھا، اس سے وہ زیادہ دور تک گولی نہیں چلا سکتا تھا۔ اس لیے اس نے اپنے گاؤں کے دنیش فوجی سے سپرنگ رائفل منگوائی تھی۔ یہ رائفل 3-4 لاکھ روپے میں خریدی گئی تھی۔ لیکن سلمان خان پر حملہ کرنے سے پہلے سمپت نہرا کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago