ممبئی سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک بار پھر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی ممبئی ٹریفک پولیس کو پیغام کے ذریعے دی گئی ہے۔ پیغام بھیجنے والے شخص نے کروڑوں کا تاوان بھی مانگا ہے۔ اس پیغام کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور ممبئی پولیس الرٹ ہوگئی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے لارنس بشنوئی گینگ نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔اور ایک دن پہلے نوئیڈا سے بھی ایک شخص کو ممبئی پولیس نے دھمکی دینے کے الزام میں ہی گرفتار کیا تھا اور اب ایک بار پھر سلمان خان کو دھمکی کی خبر ہے۔
ممبئی پولیس کے محکمہ ٹریفک کو پیغام دیا گیا کہ اگر 2 کروڑ روپے نہ دیئے گئے تو سلمان خان کو قتل کر دیا جائے گا۔ دھمکی آمیز پیغام ملنے کے بعد ورلی ضلع پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، ایک نامعلوم شخص کی طرف سے ورلی ٹریفک پولیس کو دو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں۔ ورلی پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 354 (2)، 308 (4) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔قبل ازیں منگل کو ممبئی پولیس نے نوئیڈا میں ایک 20 سالہ شخص کو دھمکی کال کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا جس میں سلمان خان اور اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی اور مرحوم بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی شامل تھے۔ ملزم کی شناخت محمد غفران کے نام سے ہوئی ، نوئیڈا کے سیکٹر 39 سے گرفتار کیا گیا۔ دھمکیوں کے علاوہ ملزم غفران نے ذیشان صدیقی اور سلمان خان سے بھی پیسے مانگے تھے۔
یاد رہے کہ 12اکتوبر کو بابا صدیقی کو ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ دسہرہ کے موقع پر پٹاخے پھوڑ رہے تھے۔ ایک دن بعد لارنس بشنوئی گینگ نے سابق وزیر مملکت کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے ان پر حملہ کیا گیا۔ بابا صدیقی کے قتل کے الزام میں پولیس اب تک 15 افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…