بھارت ایکسپریس۔
Shweta Tiwari-Ronit Roy: ٹی وی کی مشہور سیریل ‘کسوٹی زندگی کی’ آج بھی فینس نہیں بھولے ہیں۔ اس شو میں شویتا تیواری اور رونت رائے کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ ‘کسوٹی زندگی کی’ میں دونوں نے مسٹر بجاج اور پریرنا کا کردار نبھایا تھا۔
اس سیریل میں شویتا تیواری کے کردار کو دیکھ کر ہرکوئی انہیں پریرنا کے نام سے ہی پہچانتا تھا۔ ناظرین کو آج بھی ان کی خوبصورت کہانی یاد ہیں۔ ایک بارپھر سے رونت نے فینس کواس کی یاد دلا دی ہے۔ اداکار نے اپنے انسٹا گرام پرشویتا تیواری کے ساتھ پوسٹ ڈال کر ہرکسی کو خوش کردیا ہے۔
57 سال کے اداکار کی آنکھوں میں ڈوبی شویتا تیواری
رونیت رائے نے شویتا تیواری کے ساتھ کافی رومانٹک تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دونوں کی کیمسٹری دیکھتے ہی بن رہی ہے۔ ان کی تصاویر سے فینس کے لئے نظریں ہٹانا مشکل ہے۔ رونیت نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کپشن میں لکھا، ‘ہمارے جنون کی خوشبو ہمارے دلوں کی کہانی بتاتی ہے۔ رومانس کے ان چنچل لمحوں میں ہمارے ساتھ جڑے رہیں، بنے رہیں۔’
فینس نے کیا خوشی کا اظہار
ان تصاویر میں رونیت اور شویتا ایک دوسرے کے ساتھ کافی اسپیشل ٹائم شیئر کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اداکار کے اس پوسٹ پر فینس بھی خوب پیار لٹا رہے ہیں۔ حالانکہ اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد فینس ان کے کسی نئے پروجیکٹس کی قیاس آرائی بھی کر رہے ہیں۔
رونیت اور شویتا کی ان تصاویر کو دیکھ کر ایک یوزر (صارف) نے لکھا- ماشاء اللہ، خوبصورت جوڑی ہے، کیا بچے کی جان لوگے سر۔ وہیں دوسرے یوزرنے لکھا- عمدہ جوڑی، تیسرے صارف نے لکھا- ‘مسٹر بجاج اور پریرنا پھرسے ایک ساتھ، اوہ مائی گاڈ۔’
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…