ممبئی: بالی ووڈ اداکار رتیش دیش مکھ نے این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم رہنما کے اہل خانہ کو تسلی دی۔ سوشل پوسٹس کے ذریعے انہوں نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
بابا صدیقی کے تئیں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے رتیش دیش مکھ نے لکھا، ’’بابا صدیقی کے قتل سے مجھے گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔ میری تعزیت ذیشان صدیقی اور ان کے پورے خاندان کے ساتھ ہے۔ خدا انہیں اس مشکل وقت کا سامنا کرنے کی طاقت دے، قصورواروں کو گرفتار کیا جائے۔ اس گھناؤنے جرم کی سزا ملنی چاہیے۔‘‘
مہاراشٹر کے سابق وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر بابا صدیقی کو ہفتے کی رات دیر گئے باندرہ میں قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے سامنے پیش آیا جہاں گھات لگائے تین حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی۔
بابا صدیقی بالی ووڈ کے کئی معروف اداکاروں کے ساتھ دوستی کے لیے جانے جاتے تھے، جن میں رتیش دیش مکھ، سلمان خان، شلپا شیٹی، راج کندرا اور دیگر کئی مشہور شخصیات شامل ہیں۔
بابا صدیقی کی موت کی خبر ملتے ہی اداکار سنجے دت، سلمان خان، شلپا شیٹھی اور راج کندرا لیلاوتی اسپتال پہنچے۔ اس دوران انہوں نے بابا صدیقی کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔
رتیش دیشمکھ کی بات کریں تو ان کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے۔ اداکاری کے علاوہ وہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے 2003 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ وہ ’تجھے میری قسم‘، ’ہاؤس فل‘ اور ’دھمال‘ جیسی کئی مزاحیہ فلموں میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی نے بابا صدیقی کے قتل کو افسوسناک واقعہ قرار دیا، کہا مہاراشٹر میں تباہ ہو گیا ہے لاء اینڈ آرڈر
انہوں نے 2022 میں مراٹھی فلم ’وید‘ سے ہدایت کاری میں قدم رکھا۔ انہوں نے حال ہی میں میڈیکل ڈرامہ ’پِل ایکس‘ کے ساتھ OTT پر انٹری لی ہے۔ وہ سوناکشی سنہا اور ثاقب سلیم کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم ’کاکوڈا‘ میں بھی نظر آئی تھے۔ اس کے علاوہ وہ ’مستی 4‘، ’دھمال 4‘ اور ’ہاؤس فل 5‘ میں بھی نظر آئیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…