قومی

Haryana Assembly Result 2024: بی جے پی کے تمام حربوں کے باوجود کانگریس۔۔۔ ہریانہ کے انتخابی نتائج پر دیپندر ہڈا کا بڑا بیان

بی جے پی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں تیسری بار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کو مسلسل تیسری بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس کو لے کر کانگریس لیڈران کی جانب سے مسلسل ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ اس سلسلے میں روہتک کے رکن پارلیمنٹ دیپندر سنگھ ہڈا کا ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو نتائج آئے ہیں اس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ہم ان کا  تجزیہ کر رہے ہیں۔

ہڈا نے مزید کہا کہ تقریباً 20 اسمبلی حلقوں سے ہمارے امیدواروں کی طرف سے ای وی ایم کے تعلق سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ پورے انتخابی عمل پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔ ہم ان شکایات کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں جو ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی ہیں۔

الیکشن کمیشن ان کا جواب دے

کانگریس لیڈر دیپندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ میں کانگریس 90 میں سے 76 سیٹوں پر آگے ہے۔ زمینی تمام سروے اور رپورٹس میں کانگریس کی برتری پورے ملک میں دکھائی دے رہی تھی۔ لیکن الیکشن کمیشن کو ان سوالات کا جواب دینا چاہیے جو انتخابی عمل کے حوالے سے اٹھائے جا رہے ہیں۔ تاہم، بی جے پی کی تمام تر چالوں کے باوجود، ہم نے 40 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ہڈا نے کہا کہ میں اس کے لئے کانگریس کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔  عوام کی آواز بلند کرنے کے لیے  ہم کام کریں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 48 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ وہیں کانگریس نے 37 سیٹیں جیتی ہیں۔ اس کے علاوہ انڈین نیشنل لوک دل نے 2 سیٹیں جیتی ہیں۔ تین آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ جننائک جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے کھاتے بھی نہیں کھولے گئے ہیں۔ 2019 کے انتخابات میں، بی جے پی صرف 40 سیٹیں جیت سکی، اس لیے اسے جے جے پی کے ساتھ اتحاد میں حکومت سازی کر نی پڑی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago