دنیائے سنیما سے بے حد مایوس کن خبرسامنے آرہی ہے۔ مشہوراداکارہ مدھوملہوترا کا انتقال ہوگیا ہے۔ مدھوملہوترا نے 72 سال کی عمرمیں دنیا کوالوداع کہہ دیا ہے۔ مدھوملہوترا کے انتقال کی خبرآتے ہی انڈسٹری میں شوکی لہردوڑگئی ہے۔ ہرکوئی عظیم اداکارہ کی روح کے سکون کے لئے دعا کررہا ہے۔
سبھاش گھئی نے ظاہرکیا افسوس
جانکاری کے مطابق، مدھوملہوترا کا انتقال 13 مارچ کوہوا ہے۔ اداکارہ کے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے فلمسازسبھاش گھئی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سبھاش گھئی نے مدھو کوایک ’شائستہ‘ خاتون بھی قراردیا۔ انہوں نے ’لمبی جدائی‘ گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی گلوکارہ ریشمہ کے ذریعہ گایا گیا ایک لوک گیت تھا۔
سبھاش گھئی نے کیا کہا؟
سبھاش گھئی نے مزید کہا کہ مجھے پردے پرایک ایسی نارتھ انڈین اداکارہ کی ضرورت تھی، جس کی آنکھیں چمکتی ہوں اور یہ گیت امرہوگیا۔ میں ان کی آتما کے امن کے لئے دعا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ مدھو ملہوترا ’ستّے پہ ستّا‘،’رشتہ کاغذ کا‘ ’قرض‘ ’ہیرو‘، ’وشوناتھ‘ اور’قیامت‘ جیسی فلموں میں کام کرنے کے لئے مقبول تھیں۔
کہاں اداکی جائیں گی آخری رسومات؟
واضح رہے کہ اداکارہ مدھوملہوترا کا 13 مارچ کوممبئی میں انتقال ہوگیا۔ اداکارہ نے 71 سال کی عمرمیں اپنی آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسوم اوشیرا شمشان گھاٹ میں ادا کی جائے گی۔ اداکارہ کی شیویاترا ان کی رہائش گاہ سے شام 4 بجے نکلے گی۔ اس سے پہلے دوپہر12 بجے سے تین بجے تک ان کے گھرپرخراج عقیدت پیش کیا جاسکے گا۔
ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں رہیں گی مدھو
مدھوملہوترا کے انتقال سے سبھی مایوس ہیں۔ سوشل میڈیا پربھی اس خبرکی جانکاری ملی تو فینس سے لے صارفین اورتمام سیلبس بھی اداکارہ کوخراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی آتما کی شانتی کے لئے دعا بھی کررہے ہیں۔ مدھوملہوترا بھلے ہی اب اس دنیا میں نہیں رہیں، لیکن ان کی شانداراداکاری اورکردارہمیشہ لوگوں کے ذہن میں رہیں گے۔
بہار کے بیگوسرائے میں اسپتال سے گھر واپس جا رہی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے…
صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…
انقلاب زندہ باد کا اصل مطلب کیا ہے؟ بھگت سنگھ کے خیالات سے نکلا یہ…
بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کے دوران این ایس…
میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…