انٹرٹینمنٹ

Ridhi Dogra Watching Dunki: شاہ رخ خان کی فلم Dunki دیکھنے گئی ردھی ڈوگرا، تو لوگوں کو آئی ‘جوان کی ممی’ کی یاد

شاہ رخ خان کے ساتھ ’جوان‘ اورسلمان خان کے ساتھ ’ٹائیگر3‘ میں کام کرنے کے بعد اداکار اداکارہ ردھی ڈوگرا نے خوب لائم لائٹ بٹوری ہے۔ آئے دن اداکارہ کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اب ردھی ڈوگرا نے حال ہی میں ریلیزہوئی کنگ خان کی فلم ’ڈنکی‘ دیکھی ہے۔ ساتھ ہی اداکارہ نے اس دوران کی دلچسپ کہانی بھی فینس کے ساتھ شیئرکیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں۔

’ڈنکی‘ دیکھنے پہنچی جوان کی ممی

دراصل، ردھی ڈوگرا حال ہی میں ریلیز ہوئی شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ دیکھنے کے لئے گئی۔ اس دوران لوگوں نے انہیں دیکھ کرکیسے ردعمل کا اظہارکیا ، اس کا انکشاف اداکارہ نے خود کیا ہے۔ ردھی ڈوگرا نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں ڈنکی دیکھ رہی ہوں اورجب فلم کا انٹرول ہوتا ہے تو لوگ رک جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ‘جوان کی ممی’ اور مجھ سے ملتے ہیں۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہاں ہا مجھے اپنے بیٹے اور اس کی نئی فلم پر فخر ہے۔ وہیں اب اداکارہ کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی یوزرس (صارفین) بھی اس پرجم کرردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

’جوان‘ سے ردھی ڈوگرا نے بٹوری خوب سرخی

واضح رہے کہ ردھی ڈوگرا نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’جوان‘ میں ان کی ماں کا کردار نبھایا تھا۔ اس فلم کے بعد انہیں خوب لائم لائٹ ملی۔ وہیں اگر’ڈنکی‘ کی بات کریں تو اس فلم کی ہدایت کاری راجکمار ہیرانی نے کی ہے۔ فلم نے باکس آفس پربھی شانداراوپننگ کی ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ وکی کوشل، تاپسی پنو اور بومن ایرانی بھی اہم رول نبھا رہے ہیں۔ فینس کو یہ  بہت پسند آرہا ہے۔

 

 

’ڈنکی‘ اور’سالار‘ کی ٹکر

حالانکہ ٹکٹ کھڑکی پر ’ڈنکی‘ کی ٹکرپربھاس کی ’سالار‘ سے ہوئی ہے، جو سال کے آخر میں بڑا باکس آفس کلیش مانا جا رہا ہے۔ دونوں ہی فلموں کے لئے لوگوں میں الگ الگ جنون ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ کونسی فلم کیا کمال کرے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

2 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

2 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

3 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

3 hours ago