نئی دہلی: ونود کھنہ اپنے زمانے کے وہ اسٹار رہے ہیں، جنہوں نے نہ صرف لڑکیوں کو بلکہ لڑکوں کو بھی اپنا فین بنایا ہوا تھا۔ ان کا خوبصورت انداز اور گرم جوشی سے لبریز برتاؤ ہرکسی کے دل کو چھوتا تھا۔ کواسٹارس کے ساتھ ان کی بانڈنگ سے پتہ چلتا تھا کہ وہ کتنے خوش مزاج قسم کے انسان تھے۔ فی الحال آج ہم آپ کو ان کا کچھ ایسا ہی انداز دکھانے والے ہیں۔ اس میں آپ انہیں ریکھا کے ساتھ مستی کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ انٹرنیٹ پر وائرل یہ ویڈیو لاہور، پاکستان کا بتایا جا رہا ہے۔ حالانکہ اس کے بارے میں کوئی کنفرمیشن نہیں ہے۔
ریکھا کے گانے پر ناچ رہے تھے ونود کھنہ
سوشل میڈیا پروائرل اس ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ اداکارہ ریکھا ”بمبئی سے آیا میرا دوست” گا رہی تھیں اور ونودکھنہ مستی سے ڈانس کررہے تھے۔ اس کے بعد ریکھا مائیک انہیں تھما دیتی ہیں اوروہ اپنے مستی بھرے انداز میں گانے لگتے ہیں۔ دونوں کی بانڈنگ دیکھ کرلگتا ہے کہ ان کی آف اسکرین دوستی کافی گہری رہی ہوگی۔
وائرل ویڈیو پرایسے کمنٹ
ویڈیوانٹرنیٹ پرکافی وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو پرریکھا اور ونود کھنہ کی تعریف میں ایک سے بڑھ کر ایک کمنٹ (تبصرے) دیکھنے کو ملے۔ ایک فین نے جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ یہ پروگرام 1973 میں لاہور میں فنڈ جمع کرنے کے لئے ہوا تھا۔ یہ فنڈ شوکت خانم اسپتال کے لئے جمع کیا گیا تھا۔ ایک نے لکھا کہ کیا سمپل سٹی ہے۔ وہ دن بڑے ہی حسین تھے۔ ایک فین نے کہا کہ ذرا ونود کھنہ کو دیکھو۔ کتنے خوبصورت تھے وہ۔ ایک نے لکھا، دونوں ہی کتنے خوبصورت لگ رہے ہیں۔ اس زمانے کی بات کچھ اور ہی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…