Urfi Javed Shocking Photos Viral On Social Media: سوشل میڈیا سنسیشن اوراداکارہ عرفی جاوید کو کون نہیں جانتا۔ آئے دن سوشل میڈیا پر ان کی تصاویراور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، جن میں وہ الگ الگ اوتارمیں نظرآتی رہتی ہیں۔ فینس بھی ان کے نئے نئے لُک کا بے صبری سے انتظارکرتے ہیں۔ اسی درمیان اب عرفی جاوید ایک بارپھربحث کا موضوع بن گئی ہیں، لیکن اس باراداکارہ اپنے لُک کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی اوروجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ توآئیے ہم آپ کوبتاتے ہیں کہ کیا ہے پورا معاملہ؟
عرفی جاوید کی تصاویردیکھ کرحیران ہوئے فینس
عرفی جاوید سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتی ہیں اوراپنی تصاویر، ویڈیوزشیئرکرتی رہتی ہیں۔ وہیں اس باراداکارہ نےجوتصویراپنے سوشل میڈیا پرشیئرکی ہیں، انہیں دیکھ کران کے فینس ٹینشن میں آگئے ہیں۔ جی ہاں، آپ کوبتا دیں کہ عرفی جاوید نے انسٹا گرام اسٹوری پراپنی کچھ تصاویرشیئرکی ہیں، جن میں ان کی آنکھوں سے آںسوبھی بہہ رہے ہیں۔ اب اداکارہ کا یہ حال دیکھ کرہرکوئی حیران رہ گیا ہے کہ آخرایسا کیا ہوگیا؟
عرفی جاوید نے بتائی تصویر کے پیچھے کی وجہ
ایسے میں عرفی جاوید کے فینس جاننا چاہتے ہیں کہ عرفی جاوید کے چہرے کی حالت ایسے کیسے ہوگئی اورخود اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں اس کی پیچھے کی وجہ بتائی ہے۔ عرفی جاوید نے تصاویرکے کیپشن میں لکھا- ’’مجھے ایلرجی ہے… میرا وزن کم ہوگیا ہے، مگر میرا چہرہ کافی سوجا گیا ہے اورگول مٹول جیسا نظرآرہا ہے۔ میں جب بھی صبح سوکراٹھتی ہوں تو میرا چہرہ، ہونٹ اورآنکھیں اسی طرح سے سوجے ہوئے نظرآتے ہیں۔ میں نے کچھ ٹسٹ کرائے ہیں، جس سے پتہ چلا ہے کہ یہ سب ایلرجی کے کے سبب ہو رہا ہے۔‘‘ عرفی جاوید کی ایلرجی کے بارے میں جان کر فینس ان کے جلدی ٹھیک ہونے کی دعا کررہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…