انٹرٹینمنٹ

Ravi Teja Injured: تیلگو سپر اسٹار  روی تیجا شوٹنگ کے دوران زخمی ، سرجری کے بعد چھ ہفتے تک  رہیں گے شوٹنگ سے دور

روی تیجا ایک تیلگو سپر اسٹار ہیں۔ وہ مداحوں میں ’’ماس مہاراجہ‘‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ روی تیجا نے اپنے کیرئیر میں اب تک ایکشن سے لے کر کامیڈی کرداروں تک زبردست پرفارمنس دی ہے اور مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ حال ہی میں اداکار کی فلم مسٹر بچن بھی ریلیز ہوئی ہے۔ اس سب کے درمیان روی تیجا کو لے کر بڑی خبریں آرہی ہیں دراصل اداکار اپنی ایک آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید چوٹ کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سرجری بھی ہوئی ہے۔

روی تیجا شوٹنگ کے دوران  ہوئے زخمی

روی تیجا اپنی آنے والی فلم RT75 کی شوٹنگ کے دوران دائیں ہاتھ میں چوٹ آئی۔ اداکار نے درد کو نظر انداز کیا اور شوٹنگ جاری رکھی لیکن انہیں بعدمیں سرجری کرانی پڑی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اداکار اب مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے لیے چھ ہفتے تک کام سے دور رہیں گے۔

بیان میں لکھا گیا ہے، “ماس مہاراجہ روی تیجا کو حال ہی میں RT75 کی شوٹنگ کے دوران دائیں ہاتھ میں چوٹ آئی ہے۔ چوٹ لگنے کے باوجود انہوں  نے شوٹنگ جاری رکھی جس سے بدقسمتی سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔ کل یشودا اسپتال میں ان کی کامیاب سرجری ہوئی اور طبی مشورے کے مطابق انہیں مکمل صحت یابی کے لیے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مداح روی تیجا کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکررہے ہیں

روی تیجا کی سرجری کی خبر جیسے ہی آن لائن منظر عام پر آئی، مداحوں میں بے چینی پھیل گئی۔ تمام مداح اب اپنے پسندیدہ اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا مانگ رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے اور اداکار کی جلد صحت یابی دعا کی ہے۔

روی تیجا کی ‘RT75’ کب ریلیز ہوگی؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ ‘RT75’ روی تیجا کی 75ویں فلم ہے۔ اس فلم میں وہ شری لیلا کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس سے قبل دونوں نے 2022 کی کامیاب فلم ’دھماکا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Cyclone Murasu: آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرایا سمندری طوفان موراسو، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں شدید…

37 minutes ago

MEA condemns Oman ship attack: عمان کے ساحل کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، ایک ہندوستانی ملاح کی موت، بھارت نے واقعے کی مذمت کی

ہندوستان نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے…

1 hour ago

Two Helicopters Collide During Landing in Nepal: نیپال میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص کی موت

 نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…

2 hours ago

Union Home Minister Amit Shah: چھتیس گڑھ راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے امت شاہ، تین اہم پروگراموں میں لیں گے حصہ

راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…

3 hours ago