انٹرٹینمنٹ

Raveena Tandon attacked in Mumbai: ماب لنچنگ کی شکار ہونے سے بچ گئیں روینہ ٹنڈن، اداکارہ کی ہجوم سے حملہ نہ کرنےکی اپیل،ویڈیو وائرل

ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن کو ممبئی میں مبینہ طور پر نشے میں دھت ہو کر عوام کو مارنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ میڈیا کے مطابق اداکارہ روینہ ٹنڈن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ کو ممبئی کے پوش علاقے بندرا میں عوام کے ہجوم گھرا دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روینہ ٹنڈن کے ڈرائیور نے گاڑی کی ٹکر سے 3 افراد کو زخمی کیا، معاملے نے زیادہ سنجیدہ رخ اختیار کیا تو روینہ ٹنڈن بات کرنے کے لیے گاڑی سے اتر کر نیچے آئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ روینہ ٹنڈن خود کو بچاتے ہوئے عوام سے اپیل کر رہی ہیں کہ برائے مہربانی مجھے مت ماریں جبکہ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کہ رہا ہے پولیس کو بلاؤ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر گاڑی سے 3 افراد کو ٹکر مار کر زخمی کیا تھا جس کے بعد ہجوم مشتعل ہو گیا جس کا ڈرائیور سے جھگڑا شروع ہو گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق  معاملہ بڑھتے ہی روینہ ٹنڈن ہجوم سے بات کرنے کے لیے اپنی گاڑی سے باہر نکلیں تو مبینہ طور پر انہیں بھی دھکا دیا گیا اور مارا گیا۔اس واقعے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں اداکارہ کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ براہِ مہربانی مجھے مت مارو۔ میڈیا کی رپورٹ میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نشے کی حالت میں تھیں اور انہوں نے عوام کو برا بھلا کہا اور ان پر تشدد بھی کیا۔

متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ روینہ نشے کی حالت میں اپنے ڈرائیور کا دفاع کرنے کے لئے کار سے باہر آئیں اور ان کی ماں کو ٹکر ماری جس کے بعد ان کی والدہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔تاہم یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی نے کسی کو ٹکر نہیں ماری اور اداکارہ نے الزامات سے نمٹنے کے لئے وکیل سے رابطہ کیا ہے۔ویڈیو میں خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی ماں، بہن اور بھتیجی کے ساتھ روینہ کے گھر کے قریب سے گزر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ’جب ہم نے احتجاج کیا تو روینہ کے ڈرائیور نے میری بھانجی اور میری ماں پر حملہ کیا۔ روینہ ٹنڈن، جو خود نشے کی حالت میں تھیں، انہوں نے بھی باہر نکل کر (میری ماں اور بھانجی) کو وحشیانہ طریقے سے مارا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم یہاں گزشتہ چار گھنٹوں سے کھار پولیس اسٹیشن میں ہیں اور کوئی بھی شکایت درج نہیں کر رہا ہے اور اس کے بجائے یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ آکر تنازع طے کرلیں۔‘

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

6 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago