انٹرٹینمنٹ

Rashmika Mandanna Vijay Deverakonda Wedding: رشمیکا مندانا اور وجے دیورکونڈا آج رشتہ ازدواج میں منسلک، سادگی اور روایت کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز

نئی دہلی :جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری کی مقبول جوڑی رشمیکاا مندانا اور وجے دیورکونڈا آج راجستھان کے خوبصورت شہر ادے پور میں دونوں اداکار اپنی ازدواجی زندگی کی شروعات کرنے جارہے ہیں ۔ دونوں اداکار روایتی انداز میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کریں گے، جہاں شادی کی تقریبات سادگی، ثقافت اور خاندانی روایات کو مرکز بنا کر منعقد کی جا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شادی دو مختلف رسومات پر مشتمل ہوگی، جن میں جوڑے کی تیلگو اور کوڈوا ثقافتی جڑوں کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ اس منفرد تقریب کے لیے جوڑے نے “پرائمل تھیم” کا انتخاب کیا ہے، جو قدیم طرزِ زندگی اور روایتی شادیوں کے حسن کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش ہے۔

پرائمل تھیم پر مبنی منفرد شادی

رشمیکا منداناور وجے کونڈاکی شادی ’پرائمل‘ تھیم کے تحت منعقد کی جا رہی ہے، جو ماضی کی سادہ مگر روحانی شادیوں سے متاثر تصور کیا جاتا ہے۔ اس تھیم کا مقصد دکھاوے سے دور رہتے ہوئے اصل روایات، جذبات اور ثقافتی اقدار کو اجاگر کرنا ہے۔ ’پرائمل‘ کا مطلب بنیادی یا اصل کی طرف لوٹنا ہے۔ اس انداز میں شادی کو اسی پاکیزگی اور سادگی کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے جیسا کہ دہائیوں پہلے شادیوں میں دیکھا جاتا تھا، جب تقریبات کا مرکز محبت، خاندان اور رسم و رواج ہوتے تھے نہ کہ شان و شوکت۔ ذرائع کے مطابق اس شادی کی سجاوٹ میں قدرتی عناصر کو نمایاں رکھا گیا ہے، جن میں مٹی، لکڑی، روایتی پھول، قدرتی رنگ اور پنچ تتو یعنی فطرت کے بنیادی عناصر شامل ہیں۔ ہر رسم کو اس کی اصل روایت کے مطابق ادا کیا جائے گا تاکہ تقریب میں قدیم ہندوستانی ثقافت کی جھلک نمایاں نظر آئے۔

سادگی اور روحانیت کے ساتھ نئی شروعات

اس خاص تھیم کے ذریعے دونوں اداکار اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز سادگی، روحانیت اور اپنی جڑوں سے وابستگی کے پیغام کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ تقریب صرف شادی نہیں بلکہ اس تصور کا جشن ہے جہاں رشتے فطرت اور روایات کو گواہ بنا کر قائم کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ شادی کی تقریبات 24 فروری 2026 سے ادے پور میں شروع ہو چکی تھیں، جن میں سنگیت، مہندی اور ہلدی کی رنگا رنگ رسومات شامل رہیں۔ پری ویڈنگ تقریبات میں مہمانوں کے لیے خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا ،جب کہ دلہن اور دلہا نے تفریحی سرگرمیوں کے طور پر کرکٹ اور والی بال میچز میں بھی حصہ لیا۔ دونوں اداکاروں نے اپنی ہلدی تقریب کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

شادی کے بعد یہ اسٹار جوڑی 4 مارچ 2026 کو حیدرآباد میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کرے گی، جہاں فلمی دنیا کی معروف شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔کام کے محاذ پر دونوں اداکار جلد فلم رانابلی میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ رشمیکا مندانا ہدایتکار ہومی اداجانیا کی فلم کاک ٹیل 2 میں شاہد کپور اور کرتی سینن کے ساتھ دکھائی دیں گی، جب کہ وجے دیورکونڈا کی فلم راؤڈی جناردن رواں برس دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

5 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

6 hours ago