انٹرٹینمنٹ

‘Dhurandhar’ teaser released: ’’گھائل ہوں…اسی لیے گھاتک ہوں…‘‘، رنویر سنگھ کی ’دھُرندھر‘ کا ٹیزر جاری، اس دن فلم ہوگی ریلیز

ممبئی: بالی ووڈ کے توانائی سے بھرپور اداکار رنویر سنگھ اتوار کو 40 برس کے ہوگئے اور اس خاص موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کو زبردست تحفہ دیا ہے۔ رنویر کی انتہائی منتظر فلم ’دھُرندھر‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس ٹیزر کے ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ فلم 5 دسمبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ ٹیزر دیکھنے کے بعد شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے۔

ٹیزر کا آغاز رنویر کی انٹری کے ساتھ ہوتا ہے اور بیک گراؤنڈ میں ان کی آواز میں یہ ڈائیلاگ سنائی دیتا ہے، ’’بہت سال پہلے کسی نے مجھے سے کہا تھا… پڑوس میں رہتے ہیں، زور لگا لو، بگاڑ لو جو بگاڑ سکتے ہو…بگاڑنے کا وقت آ گیا ہے۔‘‘

’’گھائل ہوں…اسی لیے گھاتک ہوں‘‘

اس کے بعد دمدار ایکشن سین دکھائے جاتے ہیں، جسے دیکھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ ٹیزر میں سنجے دت، آر مادھاون، ارجن رامپال اور اکشے کھنہ کے کردار بھی نظر آئے۔ ٹیزر میں رنویر ایک زبردست ڈائیلاگ بولتے نظر آئیں گے ’گھائل ہوں…اسی لیے گھاتک ہوں۔‘

ٹیزر سے واضح ہے کہ فلم کو بڑے پیمانے پر بنایا گیا ہے، جس میں زبردست ایکشن اور زبردست ویژول دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اس فلم کو آدتیہ دھر نے ڈائریکٹ کیا ہے جنہوں نے ’اُڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک‘ جیسی ہٹ فلم بنائی ہے اور رنویر پہلی بار ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

دھُرندھر‘ 5 دسمبر 2025 کو ہوگی ریلیز

رنویر سنگھ نے اس ٹیزر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے، ’’ایک ایسا طوفان اٹھے گا، جو ان سنی اور انجان کہانیوں کو سامنے لائے گا۔ ’دھُرندھر‘ 5 دسمبر 2025 کو ریلیز ہو رہی ہے۔‘‘

باکس آفس پر پربھاس کی فلم سے ہوگی ٹکر

آپ کو بتاتے چلیں کہ ’دھُرندھر‘ کا باکس آفس پر پربھاس کی ہارر کامیڈی فلم ’دی راجہ ساب‘ سے سیدھا ٹکراؤ ہوگا۔ پربھاس کی یہ فلم 5 دسمبر کو ہندی، تیلگو، تامل، کنڑ اور ملیالم میں بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں فلموں میں سنجے دت اہم کرداروں میں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

INDIA Bloc Rally:  ‘‘جو کافر ہیں، وہ ہر روز ڈرتے ہیں…‘‘، رام لیلا میدان سے ممتا بنرجی کا خطاب

ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال ایس آئی آر سے متاثر ہونے والی ریاست…

6 minutes ago

Chhattisgarh Foundation Day: چھتیس گڑھ کے 26 سال: بے مثال یا بدحال؟ ترقی کے دعوؤں اور زمینی حقیقت کا جائزہ

ریاستی یومِ تاسیس پر پانچ اہم سوالات۔ کسانوں کی بدحالی، بستر میں ترقی کی رفتار،…

34 minutes ago

Keep Your Home Pollution-Free: سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی کے درمیان گھر کو آلودگی سے پاک رکھنے کے سائنسی طریقے

سردیوں میں سردی سے بچنے کے لیے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی وجہ سے…

2 hours ago