ممبئی: اداکاری اور گلوکاری کے بعد معروف تیلگو اداکار رام پوتھینینی اب ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ جمعہ کے روز اپنی سالگرہ کے موقع پر اداکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ اپنی آنے والی فلم کے ساتھ بطور ہدایت کار ڈیبیو کریں گے۔
‘ویرا’ کے روپ میں نظر آئیں گے رام
اداکار نے انسٹاگرام پر فلم کا ایک شاندار پوسٹر شیئر کیا، جس میں ان کے کردار ’ویرا‘ کی پہلی جھلک دکھائی گئی۔ پوسٹر میں گہرا، سنسنی خیز اور دمدار ماحول نظر آ رہا ہے، جہاں رام پشت کی جانب سے دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے لیدر جیکٹ پہن رکھی ہے۔ ان کا تیز وی-کٹ ہیئر اسٹائل کردار کے باغیانہ انداز کو مزید نمایاں کرتا ہے۔
نفسیاتی ایکشن تھرلر ہوگی فلم
پوسٹر شیئر کرتے ہوئے رام نے لکھا، ’’آپ سب کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ ایک دلچسپ سفر کا آغاز ہو رہا ہے۔ ریپو23 میں ویرا سے ملیے، جو ایک ’لون وولف‘ یعنی اکیلے بھیڑیے کی کہانی ہے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کا ژانر ’سائیکولوجیکل ایکشن تھرلر‘ ہوگا۔ فلم کی کہانی بھی خود رام نے لکھی ہے اور ہدایت کاری بھی وہی کریں گے۔ فلم کے پروڈیوسر کرشن پوتھینینی ہوں گے، جبکہ اسے ’ریپو سنیماٹکس‘ کے بینر تلے پیش کیا جائے گا۔ فلم دسمبر 2026 میں ریلیز ہوگی۔
اداکاری کے بعد ہدایت کاری کی دنیا میں انٹری
واضح رہے کہ رام پوتھینینی نے اپنی پچھلی فلم آندھرا کنگ تعلقہ میں نغمہ نگاری اور گلوکاری کے ذریعے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ اب وہ فلم سازی کے میدان میں ہدایت کار کے طور پر اپنی نئی شروعات کر رہے ہیں، جسے ان کے کیریئر کا اہم موڑ مانا جا رہا ہے۔
مشہور اداکاروں کی فہرست میں شامل
فلم ’ریپو23‘ کو کرشن پوتھینینی اپنے نئے پروڈکشن ہاؤس ’ریپو سنیماٹکس‘ کے تحت پروڈیوس کریں گے۔ اس قدم کے ساتھ رام ان چند بڑے ستاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے اداکاری کے بعد ہدایت کاری کا رخ کیا، جن میں این ٹی راما راؤ کرنش اور پوان کلیان، جیسے نام شامل ہیں۔
‘انرجیٹک اسٹار‘ کے نام سے مشہور
رام پوتھینینی تیلگو سنیما کے مقبول اور باصلاحیت اداکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ شائقین انہیں محبت سے ’انرجیٹک اسٹار‘ کہتے ہیں۔ وہ اپنے زبردست ڈانس، ایکشن اور رومانوی کرداروں کے لیے خاص شہرت رکھتے ہیں اور کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔ وہ ایک فلمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد مرلی موہن پوتھینینی فلم پروڈیوسر ہیں جبکہ معروف پروڈیوسر سرونتی روی کشور ان کے چچا ہیں۔
کم عمری میں حاصل کیا بہترین اداکار کا اعزاز
رام پوتھینینی نے صرف 11 برس کی عمر میں تمل شارٹ فلم ’ادایالم‘ میں ایک منشیات کے عادی لڑکے کا کردار ادا کیا تھا۔ اس شاندار اداکاری پر انہیں یورپی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
عامر خان اور کرینہ کپور کی آخری آن اسکرین جوڑی 2022 میں ریلیز ہونے والی…
لولی پروفیشنل یونیورسٹی (LPU) فگواڑہ میں اتوار کی شام ایک بار پھر ہنگامے کی صورتحال…
تھامسن کے انکشاف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری بنوئے…
وزیر اعظم مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 138ویں…
پپو یادو نے کہا کہ سیلاب جیسی سنگین صورتحال میں انتظامیہ کی ذمہ داری ہے…
اکھلیش نے کہا کہ فارم-7 کے ذریعے گاؤں گاؤں اپوزیشن ووٹروں کے نام حذف کرانے…