انٹرٹینمنٹ

Rakhi Sawant Death Threat: راکھی ساونت کی جان کو بڑا خطرہ، کون ہے جو اداکارہ کو اتارنا چاہتا ہے موت کے گھاٹ؟

Rakhi Sawant Death Threat: راکھی ساونت کی سرجری اب ہوچکی ہے اور ان کی باڈی سے ٹیومرکو باہرنکال دیا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک راکھی ساونت کا کوئی بیان سرجری کے بعد سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم ان کے پہلے سابق شوہر رتیش سنگھ مسلسل راکھی ساونت سے متعلق فینس کو اپڈیٹ دے رہے ہیں۔ ایسے میں فینس کو راکھی ساونت کی صحت سے متعلق ہرلمحے کی جانکاری مل جاتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سرجری کے بعد ابھی بھی اداکارہ کی حالت نازک ہے۔ ابھی تک راکھی ساونت پوری طرح سے ٹھیک نہیں ہیں۔

راکھی ساونت کی زندگی پر لٹکی موت کی تلوار

ڈاکٹروں نے راکھی ساونت کو بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ فی الحال، اداکارہ کا بی پی اور شوگر اوپر- نیچے چل رہا ہے۔ ایسے میں راکھی ساونت کو ڈاکٹروں نے 15 دنوں کی آبزرویشن میں رکھا ہے۔ وہیں اس خطرناک بیماری سے تو سرجری کرواکر راکھی ساونت نجات پاجائیں گی، لیکن ان کی جان کو ابھی بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔ یعنی سرجری کے بعد بھی ان کی زندگی پر موت کی تلوار لٹک رہی ہے۔ تاہم اس بار راکھی ساونت کو خطرہ کسی بیماری سے نہیں بلکہ کسی انسان سے ہے۔

اداکارہ کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی

جی ہاں، حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں رتیش نے میڈیا کو بتایا تھا کہ راکھی ساونت کو کوئی جان سے مارنا چاہتا ہے۔ انہیں کوئی دھمکی آمیز پیغام بھیج کر رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں، رتیش نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان کے اور راکھی ساونت کے خلاف کسی نے بڑی سازش کی تھی۔ دونوں کی جان خطرے میں تھی۔ وہیں، رتیش کا کہنا ہے کہ اگر انہیں یا راکھی ساوت کو کچھ بھی ہوا تو وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ساتھ ہی انہوں نے فینس سے کہا کہ وہ جلد ہی اس معاملے میں مزید انکشاف کریں گے۔ فی الحال اس معاملے میں جانچ چل رہی ہے۔

 رتیش کے بعد وکیل نے کیا انکشاف

دوسری طرف رتیش کے ان دعووں کو راکھی ساونت کی وکیل فالگونی برہما بھٹ نے خود کنفرم کیا ہے۔ اداکارہ کی وکیل نے اپنے بیان میں کہا کہ راکھی ساونت نے انہیں اس بات کی جانکاری دی ہے کہ انہیں گزشتہ کچھ دنوں سے دھمکی آمیز فون آرہے ہیں۔ ایسے میں وکیل نے انہیں اس معاملے میں پولیس میں شکایت درج کرانے کا بھی مشورہ دیا۔ تاہم جیسا کہ راکھی ساونت کی ابھی سرجری ہوئی ہے اوروہ اسپتال میں داخل ہیں تووہ ڈسچارج ہونے کے بعد ہی کوئی کارروائی کرپائیں گی۔ حالانکہ ابھی تک اس شخص کے نام کا انکشاف نہیں ہوا ہے، جو راکھی ساونت اور رتیش کو مارنے کی سازش کر رہا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

10 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago