Parineeti Chopra-Raghav Chadha Engagement Ceremony in Delhi: پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا آج یعنی 13 مئی کو دھوم سے منگنی کرنے جا رہے ہیں۔ دہلی میں منگنی سے پہلے راگھو چڈھا کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ کرتا-پاجامہ پہنے ہوئے ٹریڈیشنل لُک میں نظرآرہے ہیں۔
بی ٹاؤن کی خوبصورت حسینہ پرنیتی چوپڑا تمام قیاس آرائیوں کے بعد آخرکارآج یعنی 13 مئی کو عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے ساتھ منگنی کرنے جا رہی ہیں۔ دہلی میں جوڑے کی منگنی تقریب منعقد کی جائے گی، جہاں ان کے سبھی دوست اور رشتہ دار پہنچ گئے ہیں۔ بہن کی منگنی میں شامل ہونے کے لئے پرینکا چوپڑا بھی بیرون ملک سے دہلی آگئی ہیں۔ انہیں ایئر پورٹ پراسپاٹ کیا گیا۔
پرینکا چوپڑا کو 13 مئی 2023 کی صبح دہلی ایئر پورٹ پر اسپاٹ کیا گیا۔ وہ کیزوئل لُک میں اسپاٹ ہوئیں۔ انہوں نے کوآرڈ سیٹ کے ساتھ بلیک اسنیکرس پہنے تھے اور کالے چشمے کے ساتھ کیپ بھی لگا رکھا تھا۔ پرینکا چوپڑا اکیلی تھی، ان کے ساتھ ان کے شوہرنک جوناس اور بیٹی مالتی نہیں نظرآئیں۔
کہاں ہورہی ہے پرنیتی چوپڑا کی منگنی
پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی دہلی کے کپور تھلا ہاؤس میں منعقد کی گئی ہے۔ دونوں کی منگنی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ منگنی میں بالی ووڈ سیلبس سے لے کر کئی بڑے لیڈران کے شامل ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ کچھ دن پہلے پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا بھی دہلی کے لئے روانہ ہونے کے لئے ممبئی ایئرپورٹ پر ساتھ میں اسپاٹ ہوئے تھے۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…