Ameen Sayani Death: ریڈیو کی دنیا کے مشہور ریڈیو جاکی (آرجے) امین سیانی کا 91 سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا۔ امین سیانی نے منگل (20 فروری) کو دیر شام ممبئی واقع ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں آخری سانس لی۔ امین سیانی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ امین سیانی کے انتقال سے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ہارٹ اٹیک سے ہوا امین سیانی کا انتقال
امین سیانی کے بیٹے نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد منگل کو جنوبی ممبئی واقع گھرپرتھے۔ تبھی تقریباً شام 6 بجے دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں فوراً ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تھوڑی دیربعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔
سنگین بیماریوں سے جدوجہد کر رہے تھے امین سیانی
امین سیانی کئی سنگین بیماریوں سے کافی دنوں سے جدوجہد کر رہے تھے۔ گزشتہ 12 سال سے امین سیانی پیٹھ کے درد سے پریشان تھے، جس کی وجہ سے انہیں چلنے میں کافی پریشانیاں ہوتی تھیں اور واکر کی مدد سے چلتے پھرتے تھے۔
لمکا بکس آف ریکارڈ میں درج ہے نام
امین سیانی ریڈیو سلون اوراس کے بعد وودھ بھارتی سے تقریباً 42 سالوں تک وابستہ رہے۔ اس دوران ہندی گیتوں کا ان کا پروگرام بناکا گیت مالا نے کامیابی کی کئی منزلوں پرپہنچے۔ اس پروگرام کو سننے سے لوگ بیتاب رہتے تھے۔ اس پروگرام کے ذریعہ امین سیانی ریڈیو کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بن گئے تھے۔
امین سیانی کے نام پر 54 ہزار سے زیادہ ریڈیو پروگرام/کمپیئر/ وائس اوور کرنے کا ریکارڈ درج ہے۔ اس کے علاوہ امین سیانی نے 19 ہزارجنگلس کے لئے اپنی آواز دی، جس کے لئے ان کا نام لمکا بکس آف ریکارڈس میں درج ہوا تھا۔ امین سیانی نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اناؤنسر کے طور پر بھی کام کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…