انٹرٹینمنٹ

ZIDDI JATT: رانجھا وکرم سنگھ اور سنگا کی پنجابی فلم ’’ضدی جٹ‘‘ ہندی میں بھی دھوم مچانے کو تیار، 16 جون کو دہلی میں بی جے پی ایم پی منوج تیواری کریں گے ٹریلر لانچ

مشہور پنجابی فلم گلوکار اور اداکار سنگا اب ہندی حلقے میں بھی دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ سنگا اور رانجھا وکرم سنگھ کی اداکاری والی پنجابی فلم ’’ضدی جٹ‘‘ کا ہندی ٹریلر 16 جون کو سہ پہر 3:30 بجے سوورین-2، دہلی کے لی میریڈین ہوٹل میں لانچ کیا جائے گا۔ جہاں دہلی کے بی جے پی ایم پی منوج تیواری بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

’’رننگ ہارس پکچرز‘‘ کی طرف سے پروڈیوس کردہ اس فلم کی ہدایت کاری سمرن جیت سنگھ ہنڈل نے کی ہے۔ سمرن جیت نے ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔ اس سے قبل انھوں نے ’’جٹ بوائز پُت جٹّاں دے‘‘، ’’گن اینڈ گول‘‘ اور ’’ربّا ربّا منہ ورسا‘‘ جیسی کئی مشہور فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں۔

ریت کی غیر قانونی کانکنی اور انتقام پر مبنی ہے فلم

ریت کی غیر قانونی کانکنی اور انتقام پر مبنی فلم ’’ضدی جٹ‘‘ میں رانجھا وکرم سنگھ، سنگا، سارہ گرپال اور بالی ووڈ اداکار پردیپ راوت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم ناظرین کو ایکشن، ڈرامہ اور مافیا کلچر کا تڑکا دیتی ہے۔ ایکشن، ڈرامہ اور انتقامی کہانی پر مبنی یہ فلم پنجابی زبان میں 2022 میں ریلیز ہوئی تھی اور اب یہ فلم ہندی میں بھی دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔

کون ہیں رانجھا وکرم سنگھ ؟

رانجھا وکرم سنگھ بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں۔ وکرم سنگھ نے شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈنکی‘‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ اداکار رانجھا وکرم سنگھ نے ’’باغی‘‘، ’’25 کلے‘‘، ’’یا رب‘‘، ’’رانا وکرما‘‘، ’’فوجی کالنگ‘‘ اور کئی دوسری کامیاب فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

From Teesta to Trishuli: تیستا سے تریشولی تک: ہمالیائی پن بجلی کے لیے موسمیاتی حقائق کا جائزہ کیوں ضروری ہے؟

صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…

18 minutes ago

’Meaning of ‘Inquilab Zindabad: انقلاب زندہ باد آج بھی کیوں گونجتا ہے؟ سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے اور لوگ آخر کہنا کیا چاہتے ہیں؟

انقلاب زندہ باد کا اصل مطلب کیا ہے؟ بھگت سنگھ کے خیالات سے نکلا یہ…

31 minutes ago

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

50 minutes ago

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

2 hours ago