حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر حکومت نے ہفتہ کے روز عادل شاہ کی اہلیہ کو نوکری فراہم کی۔ واضح رہے کہ عادل شاہ وہی مقامی ٹٹو چلانے والا شخص تھا، جس نے سیاحوں کو بچانے کی کوشش میں 22 اپریل کو پہلگام حملے میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان گنوا دی تھی۔ جموں کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عادل شاہ کی اہلیہ گلناز اختر کو اننت ناگ ضلع کے پہلگام کے ہپٹنار علاقے میں واقع ان کے گھر پر تقرری کا خط سونپا۔
عادل شاہ کے اہل خانہ اور کچھ مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کے بعد سنہا نے صحافیوں کو بتایا کہ گلناز اختر کو سرکاری ملازمت انتظامیہ کی طرف سے ان کے شوہر کی بہادری پر شکر گزاری کی علامت ہے۔ سنہا نے کہا ’’گلناز اختر کو اننت ناگ میں ماہی گیری کے محکمے میں مستقل ملازمت دی گئی ہے۔ یہ انتظامیہ کی جانب سے اظہارِ تشکر کی علامت ہے ہم نے خاندان اور گاؤں کے لوگوں سے بات کی ہے، جو علاقے میں روزگار کے مواقع میں اضافہ چاہتے ہیں۔ ہم آنے والے دنوں میں اس کا خیال رکھیں گے۔‘‘
کشمیر حکومت پہلے بھی فراہم کر چکی ہے اہل خانہ کو مالی امداد
ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی حکومت بھی پہلے ہی عادل شاہ کو اس کی بہادری کے لیے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کر چکی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سنہا نے کہا ’’اننت ناگ میں شہید سید عادل حسین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ہمدردی کی بنیاد پر ان کی اہلیہ مسز گلناز اختر کو تقرری کا خط دیا۔ پورے ملک کو عادل کی بہادری پر فخر ہے، جنھوں نے 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان لٹا دی۔‘‘
عادل شاہ کے خاندان کو مسلسل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ایل جی سنہا نے مزید کہا کہ ’’شہید عادل کی اہلیہ کے لیے سرکاری ملازمت ہمارے گہرے اظہارِ تشکر کی علامت ہے۔ میں نے ان کے اہل خانہ کو حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات اور مسلسل حمایت کا یقین دلایا ہے تاکہ وہ عزت کی زندگی گزار سکیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
ممبئی انڈینز میں ایک بار پھر قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی…
دہلی یونیورسٹی کے مہاراجا اگرسین کالج میں طلبہ یونین کی حلف برداری تقریب کے دوران…
بہار کے بیگوسرائے میں اسپتال سے گھر واپس جا رہی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے…
صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…
انقلاب زندہ باد کا اصل مطلب کیا ہے؟ بھگت سنگھ کے خیالات سے نکلا یہ…
بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…