Priyanka Chopra and Nick Jonas Video: اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنے شوہرنک جوناس کے ساتھ روم میں ہیں۔ دونوں روم کے خوبصورت نظاروں کا لطف لے رہے ہیں۔ اسی درمیان نک جوناس نے روم کی سڑکوں پر پرینکا چوپڑا کے ساتھ گھومتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں وہ روم کی ایک سڑک پر گھومنے کے دوران آئس کریم کھاتے ہوئے نظرآئے۔ اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کو لپ لاک کس بھی کیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں نک جوناس نے روم لکھا ہے۔ نک جوناس اور پرینکا چوپڑا کا یہ ویڈیو فینس کے ذریعہ کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ وہیں اسے لے کر لوگ اپنا ردعمل بھی ظاہر کر رہے ہیں اور دونوں کو ایک خوبصورت کپل بتا رہے ہیں۔
روم کی سڑکوں پر بے فکر
پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کا یہ رومانٹک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ تیزی سے وائرل ہو رہے اس ویڈیو میں دونوں بے فکر ہوکر گھومتے ہوئے نظرآئے۔ وہیں ان کی بانڈنگ دیکھ کر فینس ان کے ریلیشن شپ کو بھی آئیڈل کر رہے ہیں۔ ویڈیو کی شروعات میں دونوں ایک ساتھ قدم تال ملاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ دونوں نے چشمہ بھی پہن رکھا ہے۔
فینس دے رہے ہیں ایسا ردعمل
نک جوناس کے اس ویڈیو پر فینس طرح طرح کے کمنٹ کر رہے ہیں۔ ایک فین نے جہاں دونوں کو لو برڈس کہہ ڈالا وہیں دوسرے نے لکھا ہے کہ آئیڈیل ریلیشن شپ، ویری سوئٹ۔ اس کے علاوہ دونوں کی خوبصورت جوڑی کو دیکھ کر ایک فین نے رومانٹک کپل تو دوسرے نے لکھا ہے کہ آپ دونوں بہت پیارے ہو۔
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…