Aamir Khan Daughter Ira Pre Wedding Functions : بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان جلد ہی اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ یہ جوڑا اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ عامر خان کی بیٹی کی پری ویڈنگ فنکشنز شروع ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز ایرا خان اور نوپور کی شادی کی تقریب کیلوان تقریب سے شروع ہوئی۔ جوڑے نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
عامر کی بیٹی ایرا کی شادی کی تقریبات شروع
کچھ عرصہ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد، عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے نومبر 2022 میں اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے کے ساتھ باضابطہ طور پر منگنی کر لی۔ یہ کپل (جوڑے)اب جنوری 2024 میں شادی کرنے جا رہا ہے۔ کپل نے کل کیلوان کی تقریب کی میزبانی کی تھی اور اس کے ساتھ ہی ان کی شادی سے پہلے کے فنکشنز شروع ہو گئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایرا ہونے والادولہا ب مہاراشٹرین ہے، اس لیے اس کی تھیم مہاراشٹر کی شادی والی اہم تقریب کی طرح ہے۔
کیلوان تقریب میں، دولہا اور دلہن کے خاندان شادی سے پہلے ایک دوسرے سے روایتی لذیذ کھانے کے لیے ملتے ہیں تاکہ ایک دوسرے کو شادی میں مدعو کیا جا سکے۔ اس میں ایک دوسرے کو تحائف بھی دیے جاتے ہیں۔ دولہا اور دلہن کے رشتہ دار بھی تقریب میں شریک ہوتے ہیں اور شادی کرنے والے جوڑے کومبارکباد دیتے ہیں اور انہیں تحائف دیتے ہیں۔
ایرا اور نوپور کے کیلوان فنکشن کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں
ایرا اور نوپور کے کیلوان فنکشن کی تصاویر اب انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہیں۔ تصویروں میں بننے والی دلہن نے ‘نوز رینگ ‘ کے ساتھ ایک خوبصورت گلابی-سفید لہریا ساڑھی پہن رکھی ہے جو روایتی طور پر مہاراشٹرین ہوتی ہے۔
پہلے کورٹ میرج
3 نومبر کو، ایراخان نے اپنی کیلوان کی تقریب کا ایک سنیپ شاٹ پوسٹ کرکے اپنے انسٹاگرام فالوورز اور مداحوں کو خوش کیا۔ تصاویر میں ایراخان اور ان کے منگیتر نوپور شیکھرے کو کیلوان میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریب میں ان کے اہل خانہ اور دوست احباب نے شرکت کی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرا اور نوپور 3 جنوری 2024 کو کورٹ میرج کریں گے۔
کیلوان تقریب کیا ہے؟
کیلوان کی تقریب روایتی مہاراشٹرین شادیوں میں ہوتی ہے۔ اس روایت میں دولہا اور دلہن کے والدین ایک دوسرے کے اہل خانہ کو رات کے کھانے پر مدعو کرتے ہیں۔ دونوں طرف سے کچھ تحائف بھی دیے جاتے ہیں۔ دونوں طرف سے قریبی رشتہ داروں کو بھی بلایا جاتا ہے اور وہ دولہا اور دلہن کو تحائف اور دعائیں دیتے ہیں۔ یہ دولہا اور دلہن دونوں کے گھر پر ہوتا ہے۔
بھارت ایکسپرییس
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…