فیضان انصاری نے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وہ خود سول لائنس کانپور دیہات کورٹ پہنچ کرپونم پانڈے اوران کے شوہر سیم بامبے کے خلاف 100 کروڑ روپئے کا ہتک عزت کا معاملہ درج کرا رہے ہیں، جس کی ایک کاپی انہوں نے کانپور پولیس کمشنرکو بھی دی ہے۔ فیضان انصاری نے اپنی ایف آئی آر کاپی میں پونم پانڈے کے خلاف فوراً گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔
پونم پانڈے اس ڈرامے پر ہوئی تھیں ٹرول
واضح رہے کہ پونم پانڈے کی موت کا ڈراما ختم ہونے کے بعد آل انڈیا سنے ورکرس ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو) نے بھی اداکارہ کو جم کرپھٹکارلگائی تھی۔ آل انڈیا سنے ورکرس ایسوسی ایشن نے بیان جاری کرتے ہوئے اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کی اپیل کی تھی۔ بالی ووڈ سے ٹی وی سیلبس نے پونم پانڈے کے ذریعہ کی گئی اس پبلسٹی اسٹنٹ کی مذمت کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔