انٹرٹینمنٹ

Pooja Hegde Salman Khan Dating News: سلمان خان کو ڈیٹ کر رہی ہیں پوجا ہیگڑے؟ اداکارہ نے دیا حیران کن جواب

Pooja Hegde Dating Salman Khan: ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں اداکارہ پوجا ہیگڑے آن اسکرین بالی ووڈ کے سلطان یعنی سلمان خان کے ساتھ رومانس کرتے دیکھنے والی ہیں۔ وہیں دوسری طرف، بی ٹاون میں کافی لمبے وقت سے یہ افواہ ہے کہ سلمان خان اور پوجا ریئل لائف میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ تاہم اب سلمان خان کو ڈیٹ کرنے کی افواہوں پر پہلی بار اداکارہ نے خاموشی توڑی اور لوگوں کے سچائی بتائی ہے۔

پوجا ہیگڑے نے سلمان خان کو ڈیٹ کرنے کی افواہوں پر کیا کہا؟

سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کی ڈیٹنگ کی افواہیں کچھ ماہ پہلے شروع ہوئی تھیں۔ اس کے بعد نہ تو سلمان خان اور نہ ہی پوجا ہیگڑے نے ان افواہوں کو توڑا ہے۔ اور نہ ہی ان کا اعتراف کیا ہے۔ وہیں ان افواہوں کو تب زور مل گیا، جب منگلورو میں سلمان خان پوجا ہیگڑے کے بھائی رشبھ ہیگڑے کی شادی میں شامل ہوئے۔ ان کی کئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔ حالانکہ ایک انٹرویو کے دوران پوجا ہیگڑے نے سلمان خان کو ڈیٹ کرنے کی افواہوں پربات کی اور زور دے کر کہا کہ وہ سنگل ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ فی الحال ان کا کیریئر ان کی ترجیح ہے۔

وہیں پوجا ہیگڑے نے کسی بھی رشتے میں ہونے کے دعووں کو خارج کرتے ہوئے کہا، ”میں اس پر کیا کہہ سکتی ہوں؟ میں اپنے بارے میں باتیں پڑھتا رہتا ہوں۔ میں سنگل ہوں، مجھے اکیلے رہنا پسند ہے۔ میں حقیقت میں ابھی اپنے کیریئر پر دھیان دے رہی ہوں۔ میں ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لئے بے قرار ہوں۔ یہ اب میرا ہدف ہے۔ اب میں بیٹھ کر ان افواہوں پر دھیان بھی نہیں دے سکتی کیونکہ اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟“

یہ بھی پڑھیں: Shehnaaz-Raghav Viral Video: شہنازگل نوجوان اداکار کو کر رہی ہیں ڈیٹ؟ سلمان خان نے دیا اشارہ، ہاتھ میں پھول لئے دکھائی دیں اداکارہ

پوجا ہیگڑے ہے سلمان خان کی لیڈی لو

’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ فلم میں پوجا ہیگڑے نے سلمان خان کی لیڈی لو کا کردارنبھایا ہے۔ فلم کے ٹریلر کو فینس کا شاندار رسپانس ملا ہے۔ ٹریلر میں سلمان خان کافی جارحانہ اوتارمیں نظرآرہے ہیں۔ فلم میں وہی پوجا ہیگڑے اور اس کے فیملی کو بچانے کے لئے بدمعاشوں سے لڑتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Congress On INDIA Alliance: ‘انڈیا بلاک ختم ہوگیا’، کانگریس لیڈر پون کھیڑا کا بڑا دعویٰ، کہا- لوک سبھا الیکشن تک ہی تھا الائنس

انڈیا الائنس سے متعلق الائنس سے وابستہ لیڈران نے کہا کہ یہ الائنس صرف لوک…

9 seconds ago

Chhattisgarh Accident: چھتیس گڑھ میں اسٹیل پلانٹ کی چمنی گر گئی، 30 سے زائد مزدور دبے، امدادی کام جاری

چھتیس گڑھ کے ضلع منگیلی میں جمعرات کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اسٹیل…

17 minutes ago

Satya Nadella: ہندوستان کے پاس ہے فرنٹیئر AI تحقیق کی قیادت کرنے کے لیے ریاضی کا ہنر: ستیہ نڈیلا

مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے بدھ کے روز ہندوستان کے…

1 hour ago

ہندوستانی مینوفیکچرنگ اور نجی سرمایہ کاری میں ترقی کا امکان: سی آئی آئی کے صدر سنجیو پوری

سنٹرل اسٹیٹسٹکس آفس (سی ایس او) نے 2024-25 کے لیے جی ڈی پی کی شرح…

2 hours ago