والی اداکارہ کاجول
ممبئی: ’بازیگر‘، ’دشمن‘، ’گپت‘، ’سلام وینکی‘ اور اب سیریز ’دی ٹرائل‘ میں مضبوط خواتین کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ انہیں اس طرح کے کردار ادا کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ ڈزنی ہاٹ اسٹار پر آنے والے شو “دی ٹرائل” میں، کاجول نے ایک گھریلو خاتون نونیکا سینگپتا کا کردار ادا کیا ہے جو ایک عوامی اسکینڈل میں اپنے شوہر کو جیل جانے کے بعد ایک وکیل کے طور پر پیشہ ورانہ دنیا میں داخل ہوتی ہے۔ ڈائریکٹر سپرن ایس ورما کی ہدایت کاری میں بنی سیریز “دی ٹرائل – پیار، قانون، دھوکا” مشہور امریکی سیریز “دی گڈ وائف” کی ہندوستانی ری میک ہے۔
میرے لیے مضبوط اور خودمختار خواتین کا کردار ادا کرنا ہے آسان
کاجول نے کہا کہ ایک اداکارہ کے طور پر ان کی پسند ان کی طاقتور شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔ پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا، ’’میرے لیے کمزور کردار ادا کرنے کے مقابلے ایک مضبوط، طاقتور کردار ادا کرنا آسان ہے۔ کمزور دکھنے کے بجائے مضبوط نظر آنا ط فطری ہے۔” کاجول نے کہا کہ ’’نیونیکا کے متعلق سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ ایک مضبوط انسان ہیں، لیکن جب ایک مضبوط شخص کو ایسی صورت حال میں رکھا جاتا ہے جہاں وہ کمزور اور حساس ہو جائے تو اس کے لیے کردار ادا کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔‘‘ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مجھے یہ کردار پسند آیا۔
یہ بھی پڑھیں: آدتیہ رائے کپور کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان اننیا پانڈے نے شادی پر توڑی خاموشی، بتایا ویڈنگ پلان
میں خود کو محسوس کرتی ہوں نوونیکا سے وابستہ
48 سالہ کاجول نے کہا کہ وہ مشکل حالات سے نمٹنے کے معاملے میں وہ نوونیکا سے خود کو وابستہ محسوس کرتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ سپرنا چاہتی تھیں کہ میں یہ کردار ادا کروں کیونکہ وہ (نوونیکا) ایک مشہور شخصیت ہیں اور دو بچوں کی ماں ہیں۔ دونوں میں بہت سی مماثلتیں ہیں۔ نیونیکا اور میرے درمیان جو سب سے بڑی مماثلت ہے وہ یہ ہے کہ وہ بہت پریکٹیکل خاتون ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا- ہم اپنی پارٹی کے وفادار ہیں، اتحاد پر فیصلہ پارٹی…
چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار سے متعلق جاری تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن نے…
سری گرو گرنتھ صاحب بھون میں منعقدہ سیمینار میں دانشوروں، قانون دانوں، مذہبی و سماجی…
غیر ملکی زرِمبادلہ سے 2.76 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی، سیاحت کے شعبے نے…
SIR اور الیکشن کمیشن کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر ایک پلیٹ فارم…