انٹرٹینمنٹ

رجنی کانت اور امیتابھ بچن 33 سال بعد فلم Vettaiyan میں آئیں گے نظر ،امیتابھ بچن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا- ‘وہ بالکل نہیں بدلے’

امیتابھ بچن اور رجنی کانت دونوں بہترین اداکار ہیں۔ ان کی فین فالوونگ ملک میں ہی نہیں بیرون ملک بھی ہے۔ دونوں نے اپنی اپنی فلموں سے جو کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ اب دونوں اداکار جلد ہی فلم  Vettaiyan میں نظر آئیں گے۔ دونوں نے اس فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے۔ دونوں تجربہ کار اداکاروں کی فلم کے سیٹ سے  آنے والی تصاویر کو دیکھ کر مداح کافی خوش ہو رہے ہیں۔

امیتابھ نے تصویر شیئر کی

رجنی کانت اور امیتابھ بچن ہندی سنیما کے عظیم اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ حال ہی میں امیتابھ بچن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جو تصویر شیئر کی ہے اس میں وہ رجنی کانت کو گلے لگاتے نظرآ رہے ہیں۔ یہ جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آنے والی ہے۔ بگ بی نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا، ‘ تھالادی گریٹ رجنی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ وہ بالکل نہیں بدلا۔ عاجزی وہی زمین سے جڑے ہوئے انسان، وہی عظمت ۔

فلم کے سیٹ سے رجنی اور امیتابھ کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

آپ کو بتا دیں کہ رجنی انا اور امیتابھ کی فلم ‘ Vettaiyan ‘ لائکا پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بن رہی ہے۔ بنانے والوں نے یہ معلومات X پر دی تھی۔ اس کے علاوہ سیٹ سے امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں جس میں دونوں اسٹارز کوٹ اور پینٹ پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداح انہیں بے حد پسند کر رہے ہیں۔

دونوں 33 سال قبل اس فلم میں ایک ساتھ نظر آئے تھے

اس سے قبل امیتابھ بچن اور رجنی کانت 1991 کی فلم ہم میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اس فلم کو مکل ایس آنند نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں گووندا، مکل ایس آنند، انوپم کھیر، قادر خان، ڈینی ڈینزونگپا، شلپا شروڈکر اور دیپا ساہی بھی نظر آئے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago