بھوجپوری اسٹارپون سنگھ نے بدھ کے روزلوک سبھا الیکشن سے متعلق بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ اس سے پہلے پون سنگھ نے آسنسول سیٹ سے الیکشن لڑنے سے انکارکردیا تھا۔ وہیں آج انہوں نے خود لوک سبھا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ اس کی جانکاری پون سنگھ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ دی۔ بھوجپوری اسٹارنے ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا، ’’میں اپنے سماج، عوام اورماں سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کے لئے الیکشن لڑوں گا۔ آپ سب سے دعاؤں اورتعاون کی توقع ہے۔ جے ماتا دی۔‘‘
آسنسول سے بی جے پی نے دیا ہے ٹکٹ
واضح رہے کہ بی جے پی نے حیران کرتے ہوئے 2 مارچ کو پون سنگھ کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہیں پارٹی نے مغربی بنگال کی آسنسول سیٹ سے امیدواربنایا تھا۔ حالانکہ سوشل میڈیا پران کی مخالفت میں اٹھی آوازکے بعد انہوں نے اپنی امیدواری واپس لینے کا اعلان کردیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے یہ انکشاف نہیں کیا کہ انہوں نے کیوں امیدواری واپس لی۔ پون سنگھ نے 3 مارچ کو کہا تھا، ”بی جے پی ہائی کمان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پارٹی نے مجھ پراعتماد کرکے آسنسول کا امیدواراعلان کیا، لیکن کسی وجہ سے میں آسنسول سے الیکشن نہیں لڑپاؤں گا۔
اکشرا سنگھ سے شروع ہوئی تھی بحث
واضح رہے کہ پون سنگھ نے جیسے ہی انکار کای تھا کہ وہ آسنسول سے الیکشن کسی وجہ سے نہیں لڑپائیں گے، ایسے میں خبرآنے لگی تھی کہ اس سیٹ سے بی جے پی اکشرا سنگھ کو ٹکٹ دے سکتی ہے۔ حالانکہ اکشرا سنگھ کی طرف سے یا بی جے پی کی طرف سے اس سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ پون سنگھ کے نام کا جیسے ہی بی جے پی نے اعلان کیا تھا تو ٹی ایم سی کے کئی لیڈران نے گھیرنا شروع کردیا تھا۔ پون سنگھ نے ایک گانے سے متعلق انہیں ٹارگیٹ کیا جانے لگا تھا۔ مانا جا رہا تھا کہ ٹارگیٹ کئے جانے کے بعد پون سنگھ نے 24 گھنٹے کے اندریہ بات کہہ دی کہ وہ آسنسول سے الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…