انٹرٹینمنٹ

Raghav Chadha-Parineeti Chopra Engagement: راگھو چڈھا-پرنیتی چوپڑا کی منگنی سیریمنی میں سیاسی لیڈران کا مجمع، کیجریوال نے مبارکباد دیتے ہوئے کہی یہ بڑی بات

Parineeti Chopra Raghav Chadha Engagement Ceremony: بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے ہفتہ کے روز (13مئی) کو عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔ منگنی تقریب میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھی بطورمہمان شامل ہوئے۔ منگنی تقریب کی تصویرپوسٹ کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے جوڑے کو ان کے نئے سفرکی شروعات کے لئے مبارکباد دی ہے۔

اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کیا، خدا کی بنائی ہوئی آپ کی یہ خوبصورت جوڑی ہمیشہ بنی رہے۔ وزیراعلیٰ نے ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ راگھو چڈھا کوگلے لگا رہے ہیں۔ وہیں دوسری تصویر میں وہ راگھو چڈھا اور پرنیتی چوپڑا دونوں کے ساتھ پوز دے رہے ہیں۔ منگنی تقریب سکھ رسم ورواج کے مطابق منعقد کی گئی۔

 کئی لیڈران نے منگنی تقریب میں کی شرکت

کانگریس کے سینئرلیڈراورسابق وزیر داخلہ پی چدمبرم، مہاراشٹرکے سابق وزیراعلیٰ آدتیہ ٹھاکرے، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور دیگر لیڈران دونوں کی منگنی تقریب میں شامل ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان بھی نئی دہلی کے کپورتھلا ہاؤس پہنچے تھے۔ پرنیتی چوپڑا کی بہن پرینکا چوپڑا بھی سج سنور کرمنگنی تقریب میں پہنچی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Parineeti-Raghav Engagement Ceremony: پرنیتی چوپڑا سے منگنی کرنے کے لئے تیار ہوئے ایم پی راگھو چڈھا، وائرل ہوا ویڈیو

پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے پہنا تھا میچنگ آؤٹ فٹ

پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے فیملی کے اراکین اور دوستوں کی موجودگی میں منگنی کی۔ دونوں نے میچنگ وہائٹ پہنا تھا۔ اداکارہ نے ایک سفید کرتی پہنی تھی، جسے انہوں نے منیش ملہوترا سے ڈیزائن کرایا تھا۔ وہیں راگھو چڈھا نے پون سچدیو کی اچکن پہنی تھی۔ اس جوڑے نے ایک جیسے پوسٹ شیئر کرکے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ پرنیتی چوپڑا نے لکھا، “جس چیز کے لئے میں نے دعا کی… میں نے ہاں کہہ دیا۔ واہے گیرو جی مہرکریں۔” جبکہ راگھو چڈھا نے لکھا- “سب کچھ جس کی میں نے دعا کی… اس نے ہاں کہہ دیا۔ واہے گیروجی مہرکریں۔”

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

7 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

8 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

8 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

9 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

10 hours ago