انٹرٹینمنٹ

Parineeti Chopra-Raghav Chadha Welcomes Baby Boy: پرینیتی چوپڑا کے گھر آیا پیارا مہمان، راگھو چڈھا نے بچے کی انسٹاگرام پر پوسٹ پردی خوشخبری

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا ماں بن گئیں۔ اداکارہ نے آج (19 اکتوبر 2025) بیٹے کو جنم دیا۔ اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر راگھو چڈھا نے پہلی بار والدین بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی۔راگھو چڈھا نے انسٹاگرام پر پرینیتی چوپڑا کے ساتھ ایک پوسٹر شیئر کیا۔ اس میں لکھا ہے، “وہ آخرکار یہاں ہے، ہمارا بچہ، اور ہم اس سے پہلے کی زندگی کو یاد بھی نہیں کر سکتے۔ یہ
ہمارے لے خوشی کا مقام ہے، ہمارے دل خوشی سے چھلک رہے ہیں۔ ہم پہلے ایک دوسرے کے پاس تھے، اب ہمارے پاس سب کچھ ہے۔” کیپشن میں راگھو نے نظر نہیں لگ جائے والی  ایموجی بھی شامل کی ہے۔

بالی ووڈ کی مشہور شخصیات انہیں مبارکباد پیش کر رہی ہیں

پرینیتی چوپڑا کی ماں بننے کی خبر سن کر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کی بارش ہو رہی ہے۔ کئی فلمی شخصیات نے بھی تبصرہ کیا ہے اور پرینیتی اور راگھو کو پہلی بار والدین بننے پر مبارکباد دی ہے۔ کریتی سینن نے لکھا، ’’مبارک ہو‘‘۔
بھوجپوری اداکارہ مونالیسا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’’دل سے مبارکباد‘‘۔ اننیا پانڈے نے کئی ریڈ ہارٹ ایموجیز بھی شیئر کیں اور انہیں مبارکباد دی۔

شادی کے دو سال بعد والدین

پرینیتی چوپڑا نے 24 ستمبر 2023 کو AAP لیڈر راگھو چڈھا سے شادی کی۔ 25 اگست 2025 کو اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے لکھا، “ہماری چھوٹی دنیا آنے ہی والی ہے۔ بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں۔” اب ان کی شادی کے تقریباً دو سال بعد، پرینیتی اور راگھو ایک بیٹے کے والدین بن گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

43 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

56 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

1 hour ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago