انٹرٹینمنٹ

Param Sundari BO Collection: جھانوی کپور کی ان فلموں کا ’پرم سندری‘ نے توڑا ریکارڈ، اوپننگ ڈے رہا شاندار ،‘وار 2’ اور ’کُلی‘ نے کیا مایوس

سدھارتھ ملہوترا اور جھانوی کپور کی فلم پرم سندری کو لے کر کافی چرچا تھا۔ مداحوں کو اس فلم سے کافی امیدیں بھی تھیں۔ اب یہ فلم سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے اور پہلے دن کی کمائی کے اعداد و شمار بھی سامنے آ چکے ہیں۔ پرم سندری نے پہلے دن اچھی خاصی کمائی کی ہے۔ امید تھی کہ یہ فلم پہلے دن 8 سے 10 کروڑ کا بزنس کرے گی، حالانکہ اتنا نہ سہی لیکن پھر بھی اچھی کمائی کی ہے۔

سدھارتھ ملہوترا اور جھانوی کپور نے کافی وقت سے کوئی ہٹ فلم نہیں دی ہے۔ دونوں کوپرم سندری سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ فلم نے پہلے دن جتنی کمائی کی ہے، ویک اینڈ پر اس میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، اور یہ ایک نیا بینچ مارک سیٹ کر سکتی ہے۔پرم سندری نے پہلے دن ہی جھانوی کی کئی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ آئیے آپ کو ان فلموں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

جھانوی کی ان فلموں کے ٹوٹے ریکارڈ

سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق ’پرم سندری‘ نے پہلے دن 7.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ یہ ابتدائی ڈیٹا ہے اور آفیشل آنے تک تھوڑا بڑھ بھی سکتا ہے۔ پرم سندری نے جھانوی کپور کی روحی (3.06 کروڑ)، ملی (40 لاکھ)، مسٹر اینڈ مسز ماہی (6.85 کروڑ) اور الجھ (1 کروڑ) کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ممکن ہے کہ فلم دیوارا پارٹ 1 کا بھی ریکارڈ توڑ دے کیونکہ دونوں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

پرم سندری نے سدھارتھ ملہوترا کی بھی کئی فلموں کے ریکارڈ توڑے ہیں۔ اس فلم نے سدھارتھ  ملہوترا کی 8 فلموں کے ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم مزید کتنے ریکارڈ توڑ پاتی ہے۔

بتاتے چلیں کہ پرم سندی  کو تشار جلوٹا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں نارتھ انڈیا کے لڑکے اور ساؤتھ انڈیا کی لڑکی کی لو اسٹوری دکھائی گئی ہے۔ اگر فلم کے بجٹ کی بات کریں تو یہ تقریباً 40 سے 50 کروڑ روپے میں بن کر تیار ہوئی ہے۔ فلم کا بجٹ زیادہ نہیں ہے، اس لیے اگر فلم اچھا بزنس کرتی رہی تو یہ لاگت نکالنے میں زیادہ وقت نہیں لگائے گی۔

‘وار 2’ اور ‘کُلی’ نے کیا مایوس

اداکار رجنی کانت کی فلم’کُلی‘ نے باکس آفس پر ابتدائی دنوں میں شاندار کمائی کی تھی، لیکن اب روز بروز اس کے کلیکشن میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ فلم نے گزشتہ جمعہ کو 1.75 کروڑ روپے کمائے، جب کہ جمعرات کو 2.4 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔
اس لحاظ سے دیکھا جائے تو ‘کُلی’  نے اپنے 16 دنوں میں کل 273.25 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

‘وار 2’
اداکار ہریتک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ’وار 2‘  باکس آفس پر جدوجہد کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ فلم نے اوپننگ ڈے پر تو 52 کروڑ روپے کی زبردست شروعات کی تھی، لیکن اس کے بعد کلیکشن میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی۔
فلم نے جمعہ کو صرف 65 لاکھ روپے کمائے، جبکہ اس سے پچھلے دن یعنی جمعرات کو 1.5 کروڑ روپے کی کمائی ہوئی تھی۔ یہ اعداد و شمار فلم کے لیے اچھے اشارے نہیں ہیں۔
‘وار 2’ نے اب تک 16 دنوں میں کل 231.90 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

8 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

9 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

9 hours ago