ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سوئفٹ تیزی سے آتی ہے اورسڑک خالی ہونے کے باوجود یہ گاڑی سڑک پربنے ڈیوائیڈر پرچڑھ جاتی ہے۔ تیزی سے ڈیوائیڈرپر چڑھتی یہ کاربعد میں آگے سے بھی ٹھک جاتی ہے، جس کے بعد وہاں لوگوں کی بھیڑ جمع ہونی شروع ہوتی ہے۔ ویڈیو کی شروعات میں تواس گاڑی سے پہلے ایک بائیک کو بھی آتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ بائیک پرسوار یہ شخص اگرکچھ سیکنڈ پہلے نہیں نکلا ہوتا تو وہ بھی حادثے میں زخمی ہوسکتا تھا۔ یا پھراس کی بھی جان کو خطرہ ہوسکتا تھا کیونکہ جس اسپیڈ سے کارآرہی تھی ہوسکتا تھا کہ وہ شخص نہ بچ پاتا۔
ٹرک ڈرائیورنے ہیں کی مدد
واضح رہے کہ یہ حادثہ دھنباد کے جی ٹی روڈ کی نرسا میں ہوا ہے۔ ویڈیو میں ایک اورچیز نظرآرہی ہے کہ جب یہ کارڈیوائیڈرسے ٹکرائی تواس دوران سڑک سے گزررہا ٹرک مدد کے لئے نہیں رکا۔ شاید اس ٹرک ڈرائیور کو مدد کرنا ضروری نہیں لگا۔ وہیں سڑک کے پاس موجود لوگ بھی حادثے کو دیکھ کرحیران رہ گئے اورانہیں حالات سمجھنے میں وقت لگا۔ حالانکہ یہ گاڑی اتنی اسپیڈ میں کیوں چل رہی تھی، ابھی تک اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔